گلگت بلتستان

استور: گستاخانہ خاکوں کیخلاف لوگ سڑک پر آگئے

استور (سبخان سہیل) فرانسیسی جریدے میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف استور گوریکوٹ میں بعد نماز جمعہ زیر قیادت خطیب جامع مسجد گوریکوٹ و امیر جماعت اہلسنت گلگت بلتستان مولانا عبدالقادرکی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

 ریلی جامع مسجد گوریکوٹ سے بنک روڈ تک نکالی گئی۔ مظاہرین نے گستاخانہ خاکے چھاپنے والے میگزین اور فرانس کی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی. ریلی سے خطاب کرتے ہوے مولانا عبدلقادر، مولانا مفتی محمد اسمائل، وزیر ظفراللہ خان اور دیگر نے فرنسیسی جریدے میں شائع کئے جانے والے گستاخانہ خاکوں کی بھر پور الفاظ میں مزمت کی۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام کے دشمنوں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ کبھی بھی اپنے ناپاک عزایم میں کامیاب نہیں ہونگے۔ دین اسلام کی سر بلندی اور نبی پاک کی شان میں گستاخی کرنے والوں کا انجام برُا ہوگا.  ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button