گلگت بلتستان

صوبائی وزیر زراعت شِخ نثار سرباز ںے وزارت چھوڑنے کا اعلان کر دیا

537872-SheikhNisarHussainSarbaz-1366406882-135-640x480گلگت (عبدالرحمن بخاری سے ) صوبائی وزیر زراعت گلگت بلتستان شیخ نثار حسین سرباز نے وزارت چھوڑنے کا اعلان کردیا . قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ممبران مجھ سے سوالات نہ پوچھے کیوں کہ ماتحت محکمے کی نہ تو میرے پاس فائل اتی ہے نہ مٹینگ کی جاتی ہے اور نہ ہی ادارے کے حوالےسے معلومات دی جاتی ہے لہذا میں نے صوبائی کابینہ کے آئیندہ اجلاس سے قبل وزارت چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے.

منگل کے روز مولانا سرور شاہ کے سیراب گلگت بلتستان منصوبے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے حسب روایت مثال کے ذریعہ اپنا موقف پیان کرتے ھوے کہا کہ صوبائی حکومت ڈگمگا رہی ھے اور اس کے گرنے سے قبل میں نے کابینہ سے بہ حفاظت باہر آنے کا فیصلہ کیا ہے.

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button