گلگت بلتستان

گلگت: اتحاد چوک دستی بم حملے کا ایک اور ملزم گرفتار، اہم انکشافات متوقع

timthumbگلگت (عبدالرحمان بخاری سے )  اتحاد چوک بم حملہ کیس میں گزشتہ روز گرفتار ہونے والے اشتہاری ملزم ذولفیقار کی نشاندہی پر پویس نے ایک اور شریک ملزم فردوس علی ولد فدا علی ساکن برمس کو گرفتار کرلیا پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان سے اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے.

یاد رہے کہ کل سی آئی ڈی پولیس نے ضلع غذر کے گاوں بوبر سے ذوالفیقار کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دو عدد پستول بھی برآمد کیے تھے۔

اپریل 2012 میںایک ریلی پر اتحاد چوک کے نزدیک دستی بم حملے میں کم از چھ  افراد ہلاک اور ساٹھ  زخمی ہوے تھے۔ دہشتگردی کے اس واقعے کے بعد ضلع دیامر کےہیڈ کوارٹر چلاس میں مشتعل مظاہرین نے بسوں کو روک کر کم از کم دس افراد کو ہلاک  اور متعدد کو زخمی کردیا تھا۔

ان واقعات کے بعد پورے گلگت بلتستان میں فرقہ وارانہ کشیدگی اور تشدد میں شدید اضافہ دیکھںے میں آیا تھا.

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button