گلگت بلتستان

اہلیان دیامر اور قاضی نثار ہنزہ نگر کا دورہ کرے، پرتپاک استقبال کریں گے: مقررین

گلگت ( سپیشل رپورٹر ) مولانا قاضی نثار احمد اور اہلیاں دیامر کو ہنزہ نگر دعوت دیتے ہیں اور بھر پور استقبال کر ئینگے ۔ہم ایک گھر کے لوگ ہیں ہمیں اپس میں لڑا کر ہمارے وسائل لو ٹے جا رہے ہیں ۔اور آئینی و بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا ۔اب عوام با شعور ہو چکے ہیں لڑاؤ اور حکومت کر و کی پالیسی اب نہیں چلے گی ۔گلگت بلتستان کے بیس لاکھ عوام عوامی ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم پر متحد و متفق ہیں ۔

ان خیا لات کا اظہار ہنزہ نگر میں آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علما ء کونسل کے رہنما شیخ شہادت حسین ،سلیمان ،انجینئیر امان اللہ ،رہنما ہنزہ قومی معرکہ و چےئر مین گلگت بلتستان ڈیمو کریٹک الائنس اکرام اللہ بیگ ،شیخ شبیر حکیمی،ابرار ،حاجی اسد ،شیخ امیر حیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔انہوں نے کہا کہ 1947 کے بعد پہلی دفعہ گلگت بلتستان کے عوام نے قوم بننے کا ثبوت دیا ہے ۔شیخ شہادت حسین نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک ہی گھر کے افراد ہیں۔دشمن نے لڑاؤ اور حکومت کرو کے پالیسی کے تحت دو ریاں پیدا کر دیا مگر اب دوریاں ختم ہو چکی ہیں ۔مولانا مزمل شاہ کو کراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے دور اندیشی کا ثبوت دیا۔ اہلیان دیامر قاضی نثار احمد کو ہنزہ نگر کی دعوت دیتے ہیں اور ہم اپس میں ملکر دو ریاں ختم کر ے اور اپنے مسائل حل کر نے کیلئے جد وجہد تیز کرے ہم ایک ہی گھر کے افراد ہے ۔مقرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 67 سالوں سے ہمیں لڑایا گیا اور وسائل لوٹے گئے ۔اور آج پوری قوم بکھر ی ہوئی تھی لیکن عوامی ایکشن کمیٹی نے قوم کو ایک لڑی میں پر دیا۔

آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سلطان ریئس ،احسان ایڈوکیٹ ،رحمت اللہ سراجی ،فدا حسین ،صٖفدر علی ،محمد ابراہیم،رحمت علی ،کامریڈ بابا جان ،وجاہت علی،ذکریا احمد و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی دو بڑی پارٹیوں نے ہمشہ عوام کا استحصال کیا اور لالی پاپ دے کر جذبات کو مجروح کیا اب بھی وقت ہے کہ وہ عوام کو ریلیف دے ۔ورنہ عوام ان کے گریبانوں پر ہاتھ ڈالیں گے ۔دونوں پارٹیاں ہو ش کے ناخن لے مولانا سلطان ریس نے کہا کہ اسلام کا نام لے کر ہمیں شاخت سے محروم رکھا گیا۔ہمیں سمجھنا ہو گاکہ کون ہمیں لڑا رہا ہے ۔اور کون ہمارا مشترکہ دشمن ہے ۔کس نے ہمیں متنازعہ بنایا منتخب عوامی نمائندوں نے عوام کے مینڈیٹ کا تو ہین کیا ہے ۔وہ توبہ کر کے عوام سے معافی مانگے اور وسائل حل کرے اگر نہیں کر سکتے ہیں تو استعفیٰ دے اسی میں ان کی بھلائی ہے۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہ کہ دس مارچ کے پہیہ جام و شٹر ڈاؤن ہڑتال عوامی ریفرنڈم تھا حکمرانوں کو آنکھیں کھول کر حقائق تسلیم کرنا ہو گا ۔اور چارٹر ڈآف ڈیمانڈ پر عمل درآمد کرائے ۔انہوں نے کہا کہ نازیب بیانات دینے والے وزراء اور وزیرا علیٰ عوام سے معافی مانگے ۔ورنہ عوام خود احتساب کرینگے ۔کچھ سیاسی لوگ سیاست کے نام پر مذہب کا استعمال کر کے لڑاکر اسمبلی پہنچنا چاہتے ہیں وہ کان کھول کر سن لے اب عوام باشعور ہو چکے ہیں ۔اور مزید لڑاؤ اور حکومت کرو کے پالیسی نہیں چلے گی ۔سبسڈیز بحال کر ے یا پھر آئینی حقوق دے ورنہ عوام خاموش نہیں رہینگے ۔اگر صوبائی حکومت نے ایکشن کمیٹی کے رہنما ؤں کو گرفتار کیا تو جیل بھر و تحریک شروع کرینگے۔پھر ڈنڈوں کے ذریعے ظالم حکمرانوں سے نجات حاصل کرینگے۔

 پاسبان حقوق اہلسنت والجماعت جی بی کے چیرمین و ممبرایگزیکٹو باڈی عوامی ایکشن کمیٹی مولانا رحمت اللہ سراجی نے ہنزہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج تجدید عہد کا تاریخی دن ہے آج کے دن پوری قوم عہد کر تے ہے۔بر صغیر کے مسلمانوں نے دو قومی نظریے کے یے اتحاد و یکجہتی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے قرار پاکستان پاس کی آج بھی قوم وقت کے ظالم حکمرانوں سے اپنے انسانی و آئینی حقوق کے لیے تمام تر تفرقات تمام تر تعصبات اور تمام تر وابستگیوں سے بالا تر ہو کر جد وجہد کر یں گے اور حقوق کو حاصل کرنے کے لیے اجتماعی کوشش جاری رکھیں گے عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان بیس لاکھ عوام کے بنیادی حقوق کا جو بیڑہ عوامی تعاون سے اٹھا یا ہے اس کے لیے ا پنا پر امن جد وجہد جاری رکھے گی گلگت میں اشیاء خودونوش سمیت دیگر تمام اشیاء پر سبسڈیز یہاں کے غریب عوام کا حق ہے وفاقی اور صوبائی دونوں حکومتوں کو آئینی حقوق یا سبسڈیز میں سے کسی ایک کا انتخابات کرنا ہوگا ۔حکمرانوں کو عوامی مسائل سے کوی سر و کار نہیں کمیٹی عوامی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button