گلگت بلتستان

ہنزہ نگر میں دوہزار سے زائد متاثرین سیلاب وطن کارڈ کی اقساط سے محروم، دھرنے کی دھمکی

ہنزہ نگر(بیورورپورٹ) ضلع ہنزہ نگر کے متاثرین سیلاب کو وطن کا رڈ کی تیسری قسط نہیں مل سکی۔سیلاب زدگان پریشان،متاثرین نے ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے دھرنے کا اعلان،چیف سیکریٹری سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ضلع ہنزہ نگر کے 2ہزار سے زائد متاثرین سیلاب کو وطن کارڈ کی دوسری جبکہ بعض متاثرین کو تیسری قسط نہیں مل سکی ہے۔2010ء کی سیلاب اور بارشوں میں متاثرین کی زمینوں کو نقصان پہنچا تھا اور بعض متاثرین کے گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا۔اور کئی متاثرین بے گھر ہو گئے تھے۔اب متاثرین کی مالی امداد کے لئے حکومت کی جانب سے وطن کارڈ فراہم کئے گئے تھے۔متاثرین کو 2ہزار روپے کی دو قسطیں مل چکی ہیں اور متاثرین تیسری قسط کے لئے بینکوں کے چکر کاٹنے پر مجبور ہو گئے ہیں اور کئی ماہ کا عرصہ گزرنے کے باؤجود متاثرین بعض متاثرین کو دوسری جبکہ بعض متاثرین کو تیسری قسط نہیں مل سکی ہے۔اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرین نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کے ساتھ حکومت سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے اور بلند و بانگ اعلانات کرکے ہمیں ٹرخایا گیا ہے ۔سیلاب متاثرین کو ایک لاکھ تک کے امداد کا اعلان کیا گیا تھا لیکن وطن کارڈ کی دو قسطیں دے کر ٹرخایا گیا۔انہوں نے کہا ہے کہ ہنزہ نگر کے متاثرین سیلاب نے ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے دھرنا دینے کا فیصلہ کیا ہے اگر چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے اس حوالے سے اقدامات نہیں کئے تو دھرنا دینے پر مجبور ہوں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button