تعلیم
گانچھے: گرلز ہائی سکول ڈغونی میں منظم طریقے سے نقل کروانے کاانکشاف، سپرنٹنڈنٹ کے خلاف مقدمہ درج

گانچھے (محمد علی عالم) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے تحت ہونے والے میٹرک کے امتحانی سنٹر گرلز ہائی سکول ڈغونی میں سپریڈنٹ کی سرپرستی میں نقل ہو رہی تھی۔اس دوران اسسٹنٹ کمشنر ڈغونی اکرام الحق نے چھاپہ مارا اورامتحان میں نقل کی سرپرستی کرنے والی سپر یڈنٹ کے خلاف محکمانہ کاروائی کے لئے سیکرٹری ایجوکیشن گلگت بلتستان ، ڈائریکٹر ایجوکیشن اور ڈپٹی کنڑولر امتحانات قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی کو رپورٹ کر دی۔ ساتھ ہی اسسٹنٹ کمشنر کی درخواست پر سپر یڈنٹ گرلز امتحانی سنٹر ڈغونی کے خلاف ومن پولیس اسٹیشن خپلو میں مقدمہ درج کر لی گئی ہے ۔
