خپلو (محمد علی عالم) کھلی کچری میں عوام نے کھل کر اسسٹنٹ کمشنر خپلو اکرام الحق کو خراج تحسین پیش کیا ۔ اور کمشنر بلتستان کو نقل ما فیا کی بھر پور مزمت کی ۔ عوام نے اسسٹنٹ کمشنر خپلو کے تجاویزات کے خلاف آپریشن کو بھی سراہا گیا اور اس کاروائی کو مزید بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ عوام نے کہا کہ اے سی خپلو ایک ایماندار ، غیر جانبدار اور قانون کی بالا دستی کو قائم کرنے والا آفیسر ہے اس کے ہر اقدام سے ہم عوام مطمین ہے اور ہم اس کے ساتھ ہیں۔

اس موقع پر معززین ڈغونی نے کی جانب سے ایل ایس او کے صدر مقبول ایڈوکیٹ نے بتایا عوام کی شکایت پر اے سی نے امتحانی سنٹر میں چھا پہ مارا ہے کیونکہ گزشتہ کئی سالوں سے ڈغونی امتحانی سنٹر نقل کی وجہ سے بہت بدنام رہا ہے اور نقل مافیا سرگرم ہے۔اے سی کی نقل مافیا کیخلاف کاروائی باعث تعریف ہے اے سی نے ہمارے شکایت پر امتحانی سنٹر میں چھا پہ مارا ہے اور عوام نے کمشنر بلتستان اساتذہ تنظیم کی جانب اس کے خلاف دے جانے والے قرارداد کو تعلیم دشمن قرار دیا ۔ عوام نے کہا نقل مافیا اور تجاویزات کے خلاف کاروائی میں عوام اے سی کے ساتھ کھڑے ہیں ۔
Like this:
Like Loading...
Related
آپ کی رائے
comments