گلگت بلتستان

امجد ایڈوکیٹ نے ہی گلگت بلتستان کے عوام پر جبری ٹیکس کی بنیاد رکھی، حاجی غندل شاہ رہنما مسلم لیگ

چلاس(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈویژنل صدر مسلم لیگ(ن) دیامر استور حاجی غندل شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں عوام کو ٹیکسوں اور مہنگائی کا تحفہ دیا گلگت بلتستان کونسل کے رکن کی حثیت سے امجد ایڈوکیٹ نے ہی گلگت بلتستان کے عوام پرجبری ٹیکس کی بنیاد رکھی ۔اپنی ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ گلگت بلتستان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیاکئے ہیں عوام کے مطالبے پر وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے گلگت بلتستان کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لئے مشیرخارجہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی جو گلگت بلتستان کے عوام کے خواہشات اور توقعات کے مطابق قومی دھارے میں شامل کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سمیت دیگر نام نہاد سیاسی ومذہبی جماعتیں (ن) لیگ کے اس تاریخی اقدام کو سبوتاژ کرنے کے لیء نت نئے پروپیگنڈوں میں مصروف عمل ہیں انہوں نے کہا کہ درحقیقت مسلم لیگ (ن)اوروزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان گلگت بلتستان کے عوام کو قومی دھارے میں شامل کرنا چاہتے ہیں لیکن یہی نام نہاد سیاسی رہنما خطے کو موجودہ سٹیٹس بحال رکھنے کے لئے کوشاں ہیں اور ان رہنماؤں کی کوشش ہے کہ (ن) لیگ گلگت بلتستان کو قومی دھارے میں شامل کرنے کا کریڈٹ حاصل نہ کرے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت ہر صورت گلگت بلتستان کو قومی دھارے میں شامل کرے گی اور پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتیں عوام کو ورغلانے کی جو ناکام کوشش میں لگے ہیں وہ ناکام ہونگے کیونکہ اب گلگت بلتستان کے عوام باشعور ہوچکے ہیں اور انشاء اللہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کی قیادت میں گلگت بلتستان کو قومی دھارے میں شامل کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button