Apr 05, 2014 پامیر ٹائمز چترال Comments Off on چار کروڑ روپے مالیت سے بننے والی بونی پُل تین سال گزرنے کے باوجود بھی مکمل نہ ہوسکا
چترال(نذیرحسین شاہ نذیر) چترال کے بالائی علاقے سب ڈویژن مستوج کے ہیڈ کوارٹرز بونی میں تین سال پہلے آر سی سی پل پر کام شروع ہوا تھا مگر محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے تین سال گرزرنے کے باوجود بھی یہ پل مکمل نہ ہوسکا۔پُل کے لئے سابق صو بائی حکومت نے چار کروڑ روپے منظور کئے تھے جو ریلیز بھی ہوں گے مگر پُل کا کام ادھورا چھوڑ کر ٹھیکدار گھر بیٹھا ہوا ہے جبکہ محکمہ بھی اپنے کمیشن کے خاطر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور ٹھیکدار سے باز پرس نہیں کرتا۔دریائے مستوج پر یہ پُل اگر مکمل ہوا تو اس سے بونی کے لوگوں کو کافی آسانی ہوگی۔ اس دریا پر ایک پرانا پُل موجود ہے جو نہایت خستہ حالی کا شکار ہے۔ لکڑیوں والا جھولا پُل جگہہ جگہہ سے ٹوٹا ہوا ہے اور اس پر بھاری گاڑی، ٹرک وغیرہ بھی نہیں جاسکتی۔ایک مقامی سماجی کارکن نے کہا کہ آر سی سی پُل پر کام ادھورا چھوڑ کر ٹھیکدار گھر گیا ہے اس سے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی ایمانداری کا اندازہ لگتا ہے کہ یہ محکمہ کتنا ایماندار ہے اور اس کا عملہ اس ملک کے ساتھ کتنا مخلص ہے۔
تحفظ حقوق بونی جو ایک غیر سیاسی اور غیر مذہبی فلاحی تنظیم ہے انہوں نے کافی عرصے سے محکمہ سی اینڈ ڈبلبیو (کمیونیکیشن اینڈ ورکس)، پبلک ہیلتھ اور محکمہ ایریگیشن کے خلاف تحریک شروع کی ہے کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے کئی منصوبے کاغذوں میں مکمل ظاہر کئے ہیں مگر حقیقت میں منصوبہ پر کام ہی نہیں ہوا ہے اور محکمہ کے کرپٹ عناصر اور ٹھیکدار ملی بھگت سے قومی خزانے کو لوٹ رہے ہیں۔ مقامی لوگ ملک سے کرپشن ختم کرنے کے دعویدا ر صوبائی حکومت سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے کمیشن کا سلسلہ ختم کیا جائے اور ان کے خلاف تحقیقات کی جائے کہ تین سال گزرنے کے باوجود بونی پل پر کام کیوں ادھورا چھوڑا گیا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ کالج کا بس پرانے پُل سے نہیں گزر سکتا اور مختلف سکول اور کالج کے طلباء و سینکڑوں طالبات یہاں بس سے اُتر کر کئی کلومیٹر پیدل سفر کرنے پر مجبور ہیں کیونکہ پرانے پل سے بس یا کوئی بڑا گاڑی نہیں گزرسکتا۔
Apr 18, 2021 0
Apr 16, 2021 0
Apr 08, 2021 0
Mar 30, 2021 Comments Off on امجد حسین ایڈوکیٹ کا اعترافِ سچ
May 02, 2020 Comments Off on چترال کے دونوں اضلاع میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 33 ہو گئی، 4 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں
May 01, 2020 Comments Off on چترال: کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 28 ہوگئی، زیادہ تر مریض متاثرہ علاقوںسے چترال واپس آئے ہیں
Apr 27, 2020 Comments Off on چترال میں چا ر مزید مشتبہ مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق، تعداد 16 ہو گئی
Apr 24, 2020 Comments Off on چترال میں مزید تین افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، مریضوں کی تعدا د نو ہوگئی