گلگت بلتستان
اسسٹںٹ کمشنر نے عوامی شکایت پر ڈغونی گرلز ہائی سکول میں نقل مافیا پر چھاپہ مارا: مقبول ایڈوکیٹ، صدر ایل ایس او خپلو

خپلو (محمد علی عالم) کھلی کچری میں عوام نے کھل کر اسسٹنٹ کمشنر خپلو اکرام الحق کو خراج تحسین پیش کیا ۔ اور کمشنر بلتستان کو نقل ما فیا کی بھر پور مزمت کی ۔ عوام نے اسسٹنٹ کمشنر خپلو کے تجاویزات کے خلاف آپریشن کو بھی سراہا گیا اور اس کاروائی کو مزید بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ عوام نے کہا کہ اے سی خپلو ایک ایماندار ، غیر جانبدار اور قانون کی بالا دستی کو قائم کرنے والا آفیسر ہے اس کے ہر اقدام سے ہم عوام مطمین ہے اور ہم اس کے ساتھ ہیں۔
