گلگت بلتستان
ٹیکسی ڈرائیور پر گلگت بلتستان کے وزیر اطلاعات سعدیہ دانش کے باوردی گن مین کا تشدد
گلگت (ابو ضرار سے ) اقتدار کے نشے میں دھت صوبائی وزیر اطلاعات گلگت بلتستان سعدیہ دانش کی ھدایت پر ان کے باوردی گن مین بھائی نے گاڑی کو جگہ نہ ملنے پر غریب ٹیکسی ڈریوارکو بھرے بازار میں شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالااور مبینہ طور پر جان سے مارنے کی کوشش کی.
اتوار کے روز متاثرہ ٹیکسی ڈریوار اسلام الدین ساکن کنوداس نے صحافیوں کو بتایا کہ جوٹیال میں پبلک چوک کے قریب معمول کے مطابق سفر کر رھا تھا اور اس دوران عقب سے سعدیہ دانش کی گاڑی آرہی تھی جس کا مجھے علم نہیں تھا. گاڑی کو آگے جانے کی جگہ نہ ملنے پر ان کے محافظ بھائی نے صوبائی وزیر کے حکم پر مجھے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور لوگوں کے سامنے مکوں اور گھنسوں کی بارش کردی اور اپنی سرکاری کلاشنکوف لوڈ کر کے مارنے کی تیاری کی. جس پر موقع پر موجود لوگوں نے مداخلت کرکے میری جان بچائی ۔
اسلام الدین کے مطابق سعدیہ دانش اپنی گاڑی کے کالے شیشوں سے تماشا دیکھتی رہی. اس حوالے سے سعدیہ دانش کا موقف معلوم کرنے کے لیے ان کے موبائل فون نمبر پر رابطہ کیا گیا لیکن ان کا جواب موصول نہ ھوسکا.