گلگت بلتستان

چلاس: ڈاکٹر اسمعیل مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

تعزیتی ریفرنس کے اختتام پر شرکا کا گروپ فوٹو
تعزیتی ریفرنس کے اختتام پر شرکا کا گروپ فوٹو

چلاس(ایس ایچ غوری سے) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چلاس میں ڈاکٹر محمد اسماعیل(مرحوم) کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا جس میں گلگت بلتستان کے علاوہ ضلع کوہستان سے بھی کثیر تعداد میں ڈاکٹروں نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے صدر ڈاکٹر رہبر ،جنرل سکریڑی ڈاکٹر فرمان،پی ایم اے کے سابق صدر ڈاکٹر زمان ، ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گلگت ڈاکٹر رفاقت، ڈسٹرکٹ ہسپتال غذر کے ایم ایس ڈاکٹر عبدالسلام،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر دیامر ڈاکٹر شکیل، سٹی ہسپتال گلگت کے ایم ایس ڈاکٹر فداء، سرجیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر اقبال عزیز،ڈاکٹر حنیف،ڈاکٹر منظور،ڈاکٹر بہادر،ڈاکٹرآصف،ڈاکٹر مبین ودیگر نے کہا کہ ڈاکٹر محمد اسماعیل کی علاقے کیلئے بڑی خدمات تھیں ،ان کی وفات ناقابل تلافی نقصان ہے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گئی۔انہوں نے ہمیشہ اپنے ماتحتوں اور مریضوں کا خیال رکھا،نڈر اور بیباک انسان تھے ،ان کی موت سے جو خلاء پیدا ہوا ہے وہ مدتوں پر ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد اسماعیل نے داکٹروں کے سروس سٹریکچر کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا اور ڈاکٹروں کے حقوق کیلئے پیش پیش رہے،ان کے مشن کو جاری رکھا جائے گا۔مقررین نے کہا کہ ڈاکٹر محمد اسماعیل شفیق اور مہربان تھے اور مریضوں کیلئے ہمدردی کا جذبہ رکھتے تھے ۔وہ عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گئے۔اس موقع پر ڈاکٹر برادری نے ان کے ساتھ گزرے ہوئے وقت کو یاد کیااور کہا کہ ان کی یادیں ہمیشہ ساتھ رہیں گی۔تعزیتی ریفرنس کے آخر میں ڈاکٹر محمد اسماعیل کے مغفرت اور لواحقین کے صبر جمیل کیلئے دعا کی گئی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button