سیاست

داعش اور طالبان خارجی گروہ ہیں، ان کا اسلام اور مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں ہے: علماء اہل حدیث شگر

TALIBAN-014

شگر(عابد شگری)علماء اہلحدیث شگر نے مشترکہ طور پر بیان دیا ہے کہ داعش اور طالبان خارجی گروہ ہے ان کااسلام اور مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں ۔انہیں مسلمانوں اور اسلام کا مقدس نام استعمال کرنے کا کوئی حق نہیں۔یہ گروہ پاکستان کو کمزور کرنے اور اسلام کو بدنام کرنے کی غیر ملکی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔علماء اہلحدیث شگر کا ایک اہم اجلاسجامع مسجد اہلحدیث گلاب پور شگر میں منعقد ہوا جسمیں مولانا سید عبداللہ،مولانا عبدالرزاق،مولانا اشرف علی،مولانا حسین شگری اور مولانا عبدالطیفو دیگر علماء کرام نے شرکت کی اجلاس میں پشاور حیات آباد کے مسجد و امام بارگاہ میں ہونے والے دلخراش واقعے اور سانحے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے علماء کرام نے کہا کہ اسلام امن و آتشی کا مذہب ہیں اسلام اور اسلامی معاشرے میں مسلمانوں کی عبادت گاہ اور مساجدد کی بے حرمتی اور قتل عام قطعا جائز نہیں۔بلکہ غیر مسلم کو بھی ان کی عبادت گاہوں کی مکمل آزادی اور حفاظت کی ضمانت دیتا ہے۔لیکن آج کل جو گروہ اسلام اور مسلمانوں کے مقدس نام کو بدنام کرنے کیلئے سرگرم عمل ہے طالبان اور داعش ان کا اسلام اور مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں۔بلکہ یہ ایک خارجی گروہ ہیجو اسلام کی مقدس کو بدنام کرنے اور ملک عزیز پاکستان کو فرقہ ورانہ دلدل میں پھنسانے اور اس ملک کو کمزور کرنے اور سالمیت کیخلاف غیر ملکی ایجینڈے پر عمل پیرا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button