انجمن امامیہ کا وفد جگلوٹ پہنچ گیا، شعیہ اور سنی گھل مل گئے، 15 اپریل کو تاریخی دھرنا ہوگا

action
گلگت ( سپیشل رپورٹر) انجمن امامیہ کے صدر فقیر شاہ و شیعہ علما ء کونسل کے صدر شیخ شہادت کی قیادت میں ایکشن کمیٹی کے وفد کاجگلوٹ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ْ شیعہ سنی آپس میں گھل مل گئے اور آپس کی دوریوں کو ختم کرنے کا عزم کیا جگلوٹ سئی کے عمائدین نے عوامی ایکشن کمیٹی کے تمام ممبران کو گلے لگایا ۔اور عوامی حقوق کے لیے ہر قسم کے تعاون کا بھی بھر پور یقین دلایا ۔اس موقع پہر عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماء اور صدر انجمن امامیہ فقیر شاہ ،شیعہ علما ء کونسل کے صدر شیخ شہادت حسین اور دیگر رہنماؤں نے جگلوت سئی میں عوامی احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج تک ہمیں آپس میں لڑا کر ایک دوسرے سے دور رکھا گیا ۔اور ہمارے حقوق غصب کئے گئے اب گلگت بلتستان کی پوری قوم بیدار ہو چکی ہے ۔جس کو اپنے حقوق لینے سے کوئی نہیں روک سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ 15 اپریل کو دنیا کا سب سے بڑا احتجاج کر کے پوری دنیا کو یہ پیغام دیں گے کہ گلگت بلتستان کی قوم آپس میں متحد ہے اور اپنے حقوق کی جنگ لڑنے کے لیے بھی تیار ہے ۔جگلوٹ کے
عمائدین علاقہ بشمول ایڈوکیٹ ادیب ،نمبردار جمشید ،قاری جاوید نے کہا کہ جگلوٹ والوں نے ہمیشہ عوام کے مفاد میں اٹھنے والی ہر تحریک کا ساتھ دیا ہے۔اب بھی پیچھے نہیں رہیں گے عمائدین جگلوٹ سئی کی جانب سے عوامی ایکشن کمیٹی کو 15 اپریل کے احتجاج میں بھر پور ساتھ دینے کایقین دلایا ۔عمائدین نے کہا کہ اگر عوامی ایکشن کمیٹی کال دے تو شاہراہ قراقرم غیر معینہ مدت تک بند کر کے احتجاج کرنے کے لیے تیار ہیں عوامی ایکشن کمیٹی نے امن اور عوامی حقوق کے لیے قابل تحسین قدم اٹھایا ہے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments