گلگت بلتستان

گندم کی قیمت 11 روپے فی کلو کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے: سعدیہ دانش

Islamabad, April 26, 2014: Federal Minister for Kashmir Affairs & Gilgit-Baltistan, Chaudhry Muhammad Berjees Tahir chairing meeting of committee to resolve wheat subsidy crisis of Gilogit Baltistan
گلگت (پ ر ) صوبائی وزیر اطلاعات ، سیاحت وثقافت سعدیہ دانش نے کہا کہ حکومتی کمیٹی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مابین مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور گندم کی قیمت فی کلو 11روپے کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ اس خوش آئند اجلاس کے بعد ایکشن کمیٹی نے دھرنے ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے اور امید ہے کہ عوام وفاقی اور صوبائی حکومت کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرے گی۔ وفاقی اور صوبائی حکومت کے نمائندوں نے عوامی خواہشات پر مبنی فیصلہ کیا ہے اور عوام کی امنگوں کو پورا کردیا ہے۔ حکومتی کمیٹی نے اپنی سفارشات حتمی منظوری کے لیئے وزیر اعظم پاکستان کو بھیج دی ہیں ۔ میڈیا کو جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام جمہوری حکومتوں کی کوشش ہوتی ہے کہ عوامی مسائل اتفاق رائے سے حل کر لیئے جائیں اور اس مسئلے کا خوش اسلوبی سے حل تلاش کرکے حکومتی کمیٹی نے عوام کے دل جیت لیئے ہیں۔ ہماری حکومت عوام کی طاقت پر یقین رکھتی ہے اس لیئے حالیہ دھرنوں میں کسی بھی قسم کا نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا اور عوام کا دیرینہ مسئلہ بھی بات چیت کے زریئے طے ہو گیا اور جمہوری حکومتیں بات چیت اور ڈائلاگ پر یقین رکھتی ہیں۔ حکومتی اور ریاستی اداروں نے معاملے کو انتہائی اچھے انداز میں سلجھا دیا ہے اور حکومت نے ثابت کردیا ہے کہ عوامی جذبات سب سے زیادہ مقدم ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button