گلگت بلتستان
گاہکوچ سمیت ضلع غذر میں دھرنے کی تیاریاں مکمل

غذر(فیروز خان) عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر کل ضلعی ہیڈ کوارٹر گاہکوچ میں احتجاجی دھرنے کو حتمی شکل دے دیا گیا۔پیر کے روز غذر بھر میں عوام کی دھرنے میں شرکت کو یقینی بنانے کے لئے گاؤں گاؤں میں لوڈ سپیکر پر اعلانات کئے گئے توقع ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ دھرنا غذر کی تاریخ کا سب سے بڑا دھرناہوگا جس میں نہ صرف تحصیل پونیال بلکہ غذر کی چاروں تحصیولوں سے عوام کثیر تعداد میں شرکت کرینگے۔دھرنے کو کامیاب بنانے کے لئے پیر کے روز تحصیل اشومن اور تحصیل یاسین میں عوامی اجتماعات کا اہتمام کیا گیا اور عوام کو ذیادہ سے زیادہ تعداد میں گاہکوچ پہنچنے کی تلقین کی گئی ۔

عوام کا کہنا ہے کہ اب وہ انتظامیہ کی دھونس دھمکیوں سے مرعوب ہونے والے نہیں انتظامیہ جتنے بھی ہتھکنڈے استعمال کر سکتی ہے کر لے لیکن عوام اپنا حق چھین کے رہنگے۔دوسری طرف ایکشن کمیٹی غذر کے عہدیداروں نے عوام پر زور دیاہے کہ وہ توڑ پھوڑ سے باز رہیں اور پر امن طریقے سے احتجاجی دھرنے میں شریک ہو جائین۔