گلگت بلتستان

پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی کابینہ اگلے دس دنوں کے اندر احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کرے گی

گلگت (پ ر) پاکستا ن پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے زیراہتمام صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ کی زیرصدارت منعقد ہونے والی تقریب میں کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مندرجہ ذیل نکات کو قرارداد کے طور پر منظوی دی۔

1۔آج کا یہ اجلاس محکمہ پولیس، محکمہ صحت، تعلیم ودیگر محکمہ جات میں غیر قانونی بھرتیوں پر عدم اعتماد کا ظہار کرتے ہوئے ا ن بھرتیوں کو فی الفور کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کرتا ہے اور حالیہ تمام غیر قانونی بھرتیوں کا غیر جانبدار اداروں کے ذریعے سے انکوائری کا مطالبہ کرتا ہے۔

2۔ آج کا یہ اجلاس گلگت بلتستان کے سرکاری اداروں میں مقامی ڈیپارٹمنٹل سلیکشن کمیٹی کے ذریعے بھرتیوں کے غیر شفاف عمل کو مسترد کرتے ہوئے مقامی ڈیپارٹمنٹل سلیکشن کمیٹی کے بائیکاٹ کا اعلان کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ تمام سرکاری اداروں کی آسامیاں کو NTSکے ذریعے میرٹ پر بھرتی کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔ نیز NTSکے بغیر مشتہر ہونے والی تمام آسامیوں کا پاکستان پیپلز پارٹی بائیکاٹ کا اعلان کرتی ہے۔

3۔آج کا یہ اجلاس چیف آف آرمی سٹاف اور فورس کمانڈر گلگت بلتستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ کالعدم جماعتوں کے کارکنوں اور شیڈول فور میں شامل افراد کی سرکاری اداروں میں بھرتیوں کا نوٹس لیں اور خلاف میرٹ و خلاف امن اقدامات کو آپریشن ردالفساد کی روح سے دیکھیں تاکہ خلاف میرٹ حکومتی اقدامات سبب الفساد کا موجب نہ بن سکے۔

4۔ پاکستان پیپلز پارٹی حکومت کی جانب سے سیاسی کارکنوں کو شیڈول فورمیں شامل کرنے کے عمل کو سیاسی انتقام قرار دے کر مسترد کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ شیڈول فور کو اُس کے روح کے مطابق عمل کرتے ہوئے ملک دشمن عناصر اور کا لعدم جماعتوں کے عہدہ دارو ں تک محدود رکھا جائے ۔ نیز پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو شیڈول فورمیں شامل کرنے کے عمل کو شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور پاکستان پیپلزپارٹی آپریشن ردالفساد کی حمایت کرتی ہے ۔

5۔گلگت بلتستان میں محکمہ تعمیرات ،واٹراینڈ پاور، محکمہ پولیس ،نیٹکو اور LG&RDمیں ٹھیکوں کی بندر بانٹ سے کرپشن کا بازار گرم ہے آج کا یہ اجلاس کرپشن کے خلاف کا م کرنے والے ادارے نیب اور FIAکی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے ان اداروں کو متنبہ کرتا ہے کہ وہ ریاست کے قانون کی پاسداری کریں او ر حکومتی غلامی سے اجتناب کریں ۔

6۔ صوبائی انتظامیہ چیف سیکریٹری و دیگر سیکریٹریز اور آئی جی پی کا ریاستی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں ناکامی کی بھر پور انداز میں مذمت کی جاتی ہے ۔ نیز آج کا یہ اجلاس تمام سرکاری انتظامی آفسران کو متنبہ کرتا ہے کہ وہ مسلم لیگ ن کے ورکرز بننے کے بجائے ریاست کے ملازمین بن کر اپنے فرائض انجام دیں اور قانون ، ظابطہ اور میرٹ کے مطابق وسائل کی تقسیم میں اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔

7۔گلگت بلتستان میں غیر قانونی بھرتیوں ،کرپشن ،شیڈول فور کے قانون کو سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے ناجائز استعمال کے خلاف پاکستان پیپلزپارٹی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور عوامی حقوق کے حصول اور تحفظ کی جدو جہد جاری رکھے گی۔

8۔ آج کا یہ اجلاس حکومت کے کرپشن ، اقروا پروری ، میرٹ کی پامالی ، وسائل کی لوٹ کھسوٹ اور ناجائز تقسیم کے خلاف احتجاجی لائحہ عمل اور اعلان کا اختیار صوبائی کابینہ کو دیتا ہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی کابینہ اگلے دس دنوں کے اندر احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کرے گی اور تمام اضلاع سے پیپلز پارٹی کے کارکن حکومت اور انتظامی آفسیراں کے مظالم کے خلاف صوبائی کابینہ کے فیصلے کا ساتھ دیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button