گلگت بلتستان

"سیکیورٹی انتظامات”: پولیس کے 100 اضافی اہلکار گھانچے سے سکردو پہنچ گئے

گانچھے ( سٹاف رپورٹر) عوامی ایکشن کمیٹی کے دھرنوں اور جلسے میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ضلع گنگ چھے سے پولیس اہلکار طلب کرلیا گیا۔
10010613_688381911219735_6519200019232440070_oتفصیلا ت کے مطابق سکردو یادگار شہدا پرگندم سبسڈی خاتمے کے خلاف اور 9نکاتی ایجنڈے کی منظوری کیلئے عوامی ایکشن کمیٹی کا دھرنے میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمنٹنے کیلئے ڈسٹرکٹ گنگ چھے سے 100سے زائد اہلکار سکردو روانہ کردیا گیا ہے ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرعبدالرحیم اور ڈی ایس پی غلام نبی کی نگرانی میں 9خواتین پولیس اہلکار سمیت 100سے زائد اہلکار سکردو پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈی آئی جی بلتستان ریجن کی خصوصی ہدایت پر ان اہلکاروں کو سکردو روانہ کر دیا گیا ہے ان اہلکاروں کو سکردو کے مختلف مقامات پر تعینات کر دی جائے گی اور دھرنا ختم ہونے تک سکردو میں ڈیوٹی سرانجام دیتے رہیں گے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button