گلگت بلتستان

جنگ آزادی گلگت بلتستان کے ہیرو صوبیدار علی شیر انتقال کر گئے

صوبیدار علی شِدر کی ایک یادگار تصویر
صوبیدار علی شِدر کی ایک یادگار تصویر

گلگت (آصف مشروف) جنگ آزادی گلگت بلتستان کے غازی صوبیدار علی شیر قلیل علالت کے بعد وفات پا گئے ان کی عمر 90برس تھی پسماندگان میں 3بیٹے امین شیرجوکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے ڈویژنل جنرل سیکریٹری ، کریم شیرسابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل گلگت اور محمد شیر شامل ہیں جبکہ مرحوم نے 3بیٹیاں بھی سوگوار چھوڑی ہیں مرحوم کو گلگت سکاوٹس میں بہترین کارکردگی اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پر ڈبل امتیازی سند سے نوازا گیا تھا ان کی وفات پر گلگت بلتستان کے سیاسی، سماجی و عوامی حلقوں نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان سے دلی تعزیت کی ہے اور دعا کی ہے کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء کرے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی اعلیٰ ہمت اور توفیق عطاء فرمائیں۔ آمین۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button