گلگت بلتستان
حکومت عوام کی رائے کو ہر حال میں مقدم رکھتی ہے، سعدیہ دانش نے اپنے نام سے جاری بیان کی تردید کردی
گلگت(نامہ نگار) صوبائی وزیر اطلاعات محترمہ سعدیہ دانش نے اپنے نام سے جاری ہونے والے بیان کی تردید کرتے ہوے کہا ہے کہ حکومت عوام کی رائے کو ہر حال میں مقدم رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ ہسپتالوں میں لئے جانے والے فیسوں کا نفاذ کو واپس کیا گیا۔ تاہم انہوں نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ کہیں کچھ کالی بھڑیں ان کی صفوں میں گھس نہ جائے۔
تازہ ترین بیان میں مطابق وزیر اطلاعات گلگت بلتستان سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ پارلیمان میں آنے کیلئے دیوانہ ہو کر غیر جمہوری الفاظ کی ادئیگی سیاست دانوں کو زیب نہیں دیتی انہوں نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ عوام کی طاقت کے بل بوتے اقتدار کی ایوانوں میں انے والی جماعت عوام کے پاس جانے والی ہے تو یہ کس طرح ان کے حقوق کی حق تلفی کر سکتی ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیر اعلی اور چیف سیکریڑی کے مابین ہونے والی ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ اس معاملے کووفا کی سطح پر اتھایا جائے تاہم حالات کی باریک بینوں کوسمجھتے ہوئے انتہائی سنجیدگی کا مظاہر کرنا چاہیے انہوں نے کہا عوام کا احتجاج کرنا حق ہے ان ان کے یہ حق دینا حکومت کی ذمہ داری ہے مگر احتجاج ریکارڈ کراکر پرامن طور پر منتشر ہونا بھی ان کی ذمہ داری بنتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گندم کی ترسیل پر دی جانے والی سبسڈی بدستور مل رہی ہے اور گندم ایشو کو وزیراعظم کے سامنے اٹھایا جا رہا ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم ہر حال میں عوام کی رائے کو فوقیت دینگے مگر آمرانہ ذہن رکھنے والے افراد عوام کی جذبات سے کھیلناچھوڑ دے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ عوام کی طاقت کو غیر محسوس انداز میں میں اپنے ایجنڈے کیلئے استعمال کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم عوام کے مطالبہ کو وزیراعظم پاکستان کے سامنے رکھیں گے اور بتائینگے کہ گلگت بلتستان کے عوام کیا چاہتے ہیں تاہم معاملات کو غلط انداز میں پیش کرکے عوام کے جذبات کر ابھارنا غلط بات ہے عوام کو حقائق بر عکس تصویر کشی کرکے ذوالفقار علی بھٹو کا دیا ہو تحفہ کو متنازعہ بنانے کی مذموم مقاصد ہرگز حاصل نہیں ہونگے بلکہ انہیں منہ کی کھانی پڑیگی۔