سیاست

اے سی آفس یاسین میں کنٹنجنٹ ملازمین بھرتی کر کے الیکشن کمشر کے احکامات کی دھجیاں اُڑا دی گئیں، رحمت رحیم

یاسین(پ ر) گلگت بلتستان اسمبلی کے آمدہ انتخابات کے لئے حلقہ جی بی ایل اے 21غذر 3یاسین سمال سے آزاد امیدوار رحمت رحیم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کی جانب سے گلگت بلتستان کے تمام سرکاری اداروں میں ہرقسم کی تقرریوں وتبادلوں پر پابندی کے باوجود سب ڈویژن یاسین میں سیاسی اثروسوخ کی بنیاد پر اسسٹنٹ کمشنرآفس اور دیگر محکموں میں کنٹی جنٹ بنیاد وں پر خفیہ بھرتیوں کا سلسلہ جاری ہے جوکہ الیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزی اور پری پول ریگنگ کے زمرے میں آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یاسین میں سیاسی و ذاتی اثروسوخ کی بنیاد پر من پسند افراد کی چور دروازوں سے بھرتیوں اور ملازمین کو من پسند پوسٹوں پر طویل تعیناتی کا سلسلہ عرصہ دراز سے جاری ہے جس کی وجہ سے علاقے میں میرٹ کی پامالی اور اقرباپروری کلچر فروغ پایا ہے مگر اب اس کلچر کو کسی صورت مزید پروان چڑھنے نہیں دیا جائیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابقہ حکومتوں نے سیاسی پوائنٹ سیکورنگ کے لئے یاسین میں سب ڈویژن، نادرا آفس ودیگر ادارے تو بنائے مگران اداروں کے لئے درکار سٹاف کی بھرتیوں کے حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کئے جس کی وجہ سے اداروں میں افرادی قوت کی کمی کے باعث نہ صرف دفتری امور متاثر ہے بلکہ عوام الناس کو بھی سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ جبکہ بعض بااثر ملازمین ان اداروں میں موجود خالی اسامیوں پر قبضہ کرنے کے لئے دوسرے اداروں سے اپنی ٹرانسفری کروانے اور بعض کنٹی جنٹ کی بنیاد پر بھرتیاں عمل میں لانے میں سرگرم عمل ہے۔ اگر اس سلسلے کو نہ روکا گیا تو یاسین کے نوجوان سراپا احتجاج بن کرسڑکوں پر نکلیں گے جس کی ذمہ داری مقامی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button