گلگت بلتستان

مساجد بورڈ کے صدر نثار ولی نے جامع مسجد سےعوامی ایکشن کمیٹی کے خلاف اعلان کردیا، تنظیم اہلسنت والجماعت کی مذمت

گلگت: جامع مسجد اہل سنت والجماعت سے آج مساجد بورڈ کے صدر راجہ نثار ولی نے عوامی ایکشن کمیٹی کے دھرنے کے خلاف اعلان کردیا، جسکی وجہ سے صورتحال کشیدہ ہوگئی
گلگت: جامع مسجد اہل سنت والجماعت سے آج مساجد بورڈ کے صدر راجہ نثار ولی نے عوامی ایکشن کمیٹی کے دھرنے کے خلاف اعلان کردیا، جسکی وجہ سے صورتحال کشیدہ ہوگئی
گلگت (عبدالرحمن بخاری سے ) عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر دھرنوں کو ناکام بنانے کے لیے سرکاری مساجد بورڈ سرگرم ھوگیا پیر کے روز نماز مغرب کے بعد مرکزی جامع مسجد اہلسنت کے لوڈ اسپیکر سے مسجد بورڈ کے صدر راجہ نثار والی نے دھرنوں کے خلاف اعلان کیا اس دوران تنظیم اہلسنت کے عہدیدار اور کارکن مسجد میں جمع ھوگے تو راجہ نثار والی نے پسٹل نکال لیا اور حملہ کرنے کی کوشش کی اس موقع پر پولیس اور انتظامیہ تماشائی بنی رہی واقعہ کے بعد تنظیم اہلسنت نے لوڈ اسپیکر سے دوبارہ اعلان کر کے دھرنوں کی حمایت کردی.
ادھر تنظم اہل سنت والجماعت کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری مولانا رئیس سلطان ںے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ راجہ نثار ولی نے مرکز سے غیر ذمہ دارانہ اعلان کرکے قومی اتحاد و اتفاق کو توڑنے کی سازش کی ہے اور حکمرانوں کے ایماء پر پرامن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی حکومتی نمک حلال کو تنظیم اور مرکز کو استعمال کرنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نثار ولی نے تنظیم کے افراد کے ساتھ جو زیادتی کی ہے اس کے خلاف بھرپور قانونی چارہ جوئی کی جائیگی۔ اگر آئندہ کسی نے ایسی حرکت کرنے کی کوشش کی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button