عوامی مسائل

خصوصی افراد کا خیال رکھنا اور انہیں حقوق دینا معاشرے کی اولین ذمہ داری ہے، وزیر اخلاق رکن کونسل

سکردو( رضاقصیر) رکن کونسل وپبلک اکاونٹس کمیٹی کے ممبر وزیر اخلاق حسین نے کہاکہ معذور افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہم ہر ممکن تعاون کریں گے ہمارا پورا معاشرہ معذور ہو گیا ہے اس لئے ہم معذور افراد کے حقوق کا خیال نہیں رکھتے معذوروں کو حقوق دینا ہماری اولین ذمہ داری ہے معاشرے کے تمام افراد کو معذور افراد کی دیکھ بھال کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے یہ باتیں انہوں نے قراقرم ڈیس ابلیٹی فورم کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیں انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت معذوروں کی فلاح و بہبود کیلئے ٹھوس بنیادوں پر کام کر رہی ہیں اور سرکاری ملازمتوں میں ان کے دو فیصد کوٹے کو بڑھا کر دس فیصد کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں ملازمتوں میں دس فیصد کوٹہ ملنے کے بعد معذور افراد کے تمام مسائل حل ہو جائیں گے میری خواہش ہے کہ معذور افراد کا کوٹہ دس فیصد ہو

kdf-skd01

رکن اسمبلی کاچو امتیاز حیدر خان نے کہاکہ معذور افراد کیلئے اسمبلی میں بھرپور آواز اٹھائیں گے اسمبلی میں ہم قوانین تو پاس کرتے ہیں لیکن ان پر بعد میں عملد رآمد مشکل ہو جاتا ہے اس لئے کوشش یہ کی جارہی ہے کہ پہلے پاس کرائے گئے قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے چیف سکریٹری سے معذور افراد کے مسائل کے سلسلے میں ملیں گے اور ان کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھائیں گے تقریب سے پریس کلب کے صد رمحمد حسین آذاد ، پرنٹ میڈیا رپورٹرز ایسو سی ایشن کے صدر ذیشان مہدی،باقر حاجی ، ودیگر نے خطاب کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button