سیاحتگلگت بلتستان

16 سے 21 مئی تک سلک روٹ فیسٹیول منعقد ہوگا، تیاریاں شروع

گلگت (پ ر) چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محمد یونس ڈاگھا کی ہدایت پر انٹرنیشنل سلک روٹ فیسٹیول کے شاندار طریقے سے انعقاد کے لیئے سرکاری سطح پر تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں ایک سٹیئرنگ کمیٹی بنا دی گئی ہے جس میں 30اداروں کے سربراہ اور نمائندے شامل ہیں۔ یاد رہے کہ اس سال مئی کے مہینے میں سلک روٹ فیسٹول کا انعقاد ہونے جا رہا ہے جس میں کئی ممالک کے سفیر، ثقافتی نمائندے اور سیاح شریک ہونگے۔16 سے 21مئی 2014تک ہونے والے اس فیسٹول سے صوبے کی ثقافت اور خوبصورت قدرتی حسن کو بین الاقوامی سطح پر روشناس کرانے میں مدد ملے گی اور پچھلے ایک دہائی سے سیاحوں کی کم ہوتی ہوئی تعداد کو بڑھانے کا سبب بنے گی۔
Silk-Route1یاد رہے کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے سے وابسطہ ایک بڑی تعداد کا زریعہ معاش اس صنعت سے وابستہ ہے اور اس طرح کے میلوں اور سیاحت کو فروغ دینے والے اجتماعات سے علاقے میں کم ہوتی ہوئی سیاحت کو مزید فروغ ملنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے کمیٹی کو تاکید کی ہے تمام ممبران اپنے اپنے اداروں کی شرکت اور تعاون کے زریعے اس موقع پر لگن سے کام کریں اور اس سلک روٹ فیسٹیول کو کامیابی سے ہمکنار کریں۔
اس سال فیسٹول کا آغاز اسلام آباد میں ایک شاندار تقریب سے ہوگا اوراگلے دن سکردو میں باقاعدہ سلک روٹ کی سرگرمیاں شامل ہونگی۔ بعد ازاں گلگت اور ہنزہ میں دیگر تقریبات کے بعد گلمت گوجال میں اس فیسٹیول کی اختتامی تقریب منعقد ہوگی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button