گلگت بلتستان

52 روپے کا گندم 14 روپے میں فراہم کرنا ناانصافی نہیں، گلگت بلتستان کے عوام پر احسان ہے: امجد ایڈوکیٹ

amjad-advگلگت(پ ر) وفاقی حکومت فی کلو 52روپے کی خرید کر 14روپے پر گلگت بلتستان کے عوام کو دینا ناانصافی نہیں بلکہ ایک بہت بڑا احسان ہے۔کچھ عنا صر جی بی کے عوام کو احسان فرامو شی کی طرف لے جا رہے ہیں اپنے ایک بیا ن میں رکن کو نسل گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ایکشن کمیٹی کی طرف سے نہ ختم ہونے والا احتجا ج شاید سبسڈی کو ہی ختم کر دیں او ر یہ علاقے کے ساتھ زیا دتی ہو گی ۔انہو ں نے کہا کہ ایکشن کمیٹی کی جا نب سے 29اپریل تک مسئلہ حل کر نے کی مہلت دینے کے بعد پھر سے دھرنے کا اعلان کر نا سمجھ سے بالاتر ہے اور انکا ایجنڈا کچھ اور ہے۔ حکو مت اور ایکشن کمیٹی کے مابین کا میاب مذاکرات کے بعد ان کی طرف سے حکو مت کو 29اپر یل تک مہلت دی گئی تھی لیکن بعد میں ایکشن کمیٹی کی طرف سے خلاف ورزی کی گئی اس سے ہمیں ایسا لگتا ہے کہ ایکشن کمیٹی کے اراکین کے عزائم کچھ اور ہیں۔اور یہ لو گ علاقے کے عوام کے ساتھ کبھی مخلص نہیں ہو سکتے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ ْٓٓصوبائی حکو مت نے باہمی مشاورت کے بعد گندم سبسڈی بارے میں وفاق کو سمری ارسال کر نے کی مکمل یقین دہانی کرائی تھی اس کے باوجو د عوام کو سڑکو ں پر لانا اور پو رے صو بے کا نظام مفلوج کر نا علاقے کے غریب عوام کے ساتھ سنگین زیادتی ہے ۔ انہوں عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اصل حقائق کو سمجھے اور سازشی عناصر کے باتو ں پر کا ن نہ دھر یں ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکو مت اور وفاقی حکو مت ملکر گندم سبسڈی بارے باہمی مشاورت کے بعد کو ئی حل نکا لینگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button