متفرق

ضلع غذر کے گاوں ہاتون میں 12 کلومیٹر طویل واٹر چینل سیلاب کی ںذر ہوگیا

گلگت ( عار ف پونیالی سے ) ضلع غذر پونیال کے3ہزار آبادی، 12کلومیٹر لمبا گاؤں ہاتون کا مین چینل سیلاب کی نذر ہو گیا ہے، گاؤں میں پانچ دنوں سے پانی موجود نہیں۔ پانی کی شدید قلت علاقہ کربلا کر منظر پیش کرنے لگا، علاقہ مکین دو کلومیٹر دو جاکر دریا سے پانی لانے پر مجبور لوکل گورنمنٹ اور ضلعی انتظامیہ بے غافل ، علاقے کے لوگوں کو کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے افراد گاؤں کا دورہ کرکے حالت کا پتہ لگانے کے لیے بھی زحمت گہوراہ نہیں کررہے ہے علاقہ مکینوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ کھڑی ٖفصلوں  اور پھل دار درختوں کو پانی نہ ہونے کے باعث سخت نقصان پہنچا علاقہ قحط سالی کا منظر پیش کررہا ہے ،مال مویشی کے لیے پینے کے لیے بھی پانی موجود نہیں ، غریب لوگوں کا علاقہ میں جینا محال ہوگیا ہے ۔علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ صاحب زراء توجہ فرماکے علاقے کے غریب عوام کو اس مصیبت سے نکل دیں اور چینل کی بحالی کے لیے فوری طور پر کام شروع کروا دے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button