گلگت بلتستان
چیف سیکریٹری قابل دیانتدار اور فر ض شناس آفیسرہیں: سپیکر قانون ساز اسمبلی
گلگت(پ ر) گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے سپیکر وزیر بیگ نے کہا ہے کہ تمام سرکاری افسران کو چیف سیکریٹری محمد یونس ڈاگھا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے گڈ گورننس اور مفاد عامہ کے حامل اقدامات کی پیروی کرنے کی ضرورت ہے۔انکی علاقے کے لیے گراں قدرخدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ چیف سیکریٹری نے مختصر عر صے میں علاقے میں میر ٹ کی بالادستی کو یقینی بنایا اور علاقے کے لیے انکی خدما ت کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔ انہو ں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چیف سیکریٹری قابل دیانتدار اور فر ض شناس آفیسرہیں جنہو ں نے بہت کم عرصے میں علاقے کی تعمیر و ترقی اور عوامکی خوشحالی کے لئے تر جیہی بنیادوں پر اقدامات کئے ۔ انہو ں نے کہا کہ چیف سیکریٹری نے میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنانے کی کوشش کی جس کو تمام محکموں کے سربراہ مشعل راہ بناتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو ممکن بنائیں۔انہو ں نے مزید کہا کہ چیف سیکریٹر ی گلگت بلتستان محمد یونس ڈاگھا کے علاقے کے لئے دی جا نے والی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ۔ ان کی بصیرت اور دور اندیشی کی وجہ سے کم عرصے میں ہی حکومتی کارکردگی بہتر ہو گئی اور عوام کو ریلیف ملا۔