گلگت بلتستان

وفاق گلگت بلتستان کے ساتھ بلوچستان جیسا سلوک نہ کرے، عمران ندیم

imran nadimسکردو (رضا قصیر) وفاق گلگت بلتستان کے ساتھ بلوچستان والا سلوک نہ کرے معدنیات اور قیمتی پتھر وں کی نقل وحمل پر پابندی فوری طور پر ہٹایا جائے بصورت دیگرگلگت بلتستان بھر میں شد ید احتجاج کریں گے سابق مشیر سیاحت و معدنیات رہنماپاکستان پیپلز پارٹی عمران ندیم نے سکردو میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان قدرتی حسن اور مناظر سے مالا مال خطہ ہے اس خطے کو اللہ تعا لیٰ نے قیمتی معدنیات سے مالا مال کیا ہے سونا ، کومیرین ، ٹوپاس ، بیروز ، گرنیٹ ، کوارڈز ، مرگنائٹ ،یاقوت اور زمردیہاں کی معدنیات میں شامل ہے وفاقی حکومت سیاحت کو فروغ دینے کیلئے بہتر پالیسی بناتی تو ملک کا 30فیصد سالانہ بجٹ سیاحت سے حاصل کر لیتے لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ حکومت کی ناقص اور غیر واضح پالیسوں کی وجہ سے سیاحت تنزلی کا شکار ہے اور اس خطے کے سیاحت سے وابسطہ ہزاروں افراد بے روز گار ہو گئے ہیںان افراد کو اپنے خاندانوں کی انتہائی مشکلات کا سامنا ہے صوبائی نے معدنیات کی نقل وحمل پر پابندی لگا کر معدنیات سے وابسطہ سینکڑوں افراد بے روز گار کر دیا ہے نہایت افسوس کا مقام ہے حکومت کو پہلے ایک واضح پالیسی مرتب کرنا چاہئے جس میں معدنیات سے منسلک کاروباری افراد اور ماہرین کی مشاورت لینی چاہئے تھی لیکن حکومت نے آج تک پالیسی مرتب نہ کر کے علاقے اور قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہیں ۔ہمارے سرکاری افیسران معدنیات کی نقل وحمل پر پابندی لگا کر محب وطن عوام کو کیا پیغام دینا چاہتے ہے.

بلو چستان جیسی صورت حال گلگت بلتستان میں پیدا کرنے کیلئے کچھ سرکاری افیسران من مانی فیصلے کر رہے ہیں ہمارے وسائل پر ناجائز قبضہ کسی صورت بھی قابل برداشت نہیں ہے 6سالوں سے مقامی افراد کو لیز دینے پر پابندی عائد کر رکھی ہے جبکہ اندرون خانہ بااثر کمپنیوں اور لوگوں کو لیز دیا گیا ہے جو کی مقامی لوگوں کے ساتھ زیادتی ہے موجودہ پابندیوں میں جہاں صوبائی حکومت شریک ہے وہاں وفاقی حکومت بھی اس عمل کا حصہ ہے گلگت بلتستان کونسل کے ممبران کو چاہئے کہ وہ اس صورت حال کا نوٹس لیں گلگت بلتستان کے تمام پہاڑ عام کی ملکیت ہے اور عوامی کی چراگاہ ہیں مقامی لوگوں کے تحفظات دور کئے بغیر کوئی پالیسی بنائی گئی تو یہ علاقے کے ساتھ ذیادتی ہوگی وفاق گلگت بلتستان کے ساتھ مسلسل ذیادتیاں کر رہا ہے ہماری چیزوں پر اپنا حق نہ جتلائیں پہلے ہمیں حقوق دیں پھر یہاں کے وسائل پر حق جتلانے کی بات کریں انہوں نے معدنیات اور نوادرات کی منتقلی پر سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر شدید احتجاج کرنے کی دھمکی بھی دی ہے انہوں نے کہا ہے کہ معدنیات اور جمز سٹون کے حوالے سے اسمبلی اور کونسل کی قراردادوں سمیت وزیر اعلیٰ کے احکامات کو نظر انداز کرنا گلگت بلتستان کے عوام کی توہین ہیں بیور کریسی گلگت بلتستان میں انارکی پھیلانا چاہتی ہے وفاق تمام صورت حال کا فوری نوٹس لیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button