گلگت بلتستان
حکومت متاثرین دیامر بھاشہ ڈیم کے فلاح کا خیال رکھےگی، تمام نان ٹیکنیکل سٹاف مقامی ہونگے: چیرمین واپڈا

چلاس(ایس ایچ غوری) چیئرمین واپڈا ظفر محمود نے کہا ہے کہ متاثرین دیامر بھاشہ ڈیم کے جذبات اور احساسات کا مکمل خیال رکھا جائیگا ،نان ٹیکنکل سٹاف مقامی ہونگے حکومت متاثرین کے تمام ایشوزانتہائی سنجیدگی ، باہمی رضامندی اور افہام و تفہیم سے حل کرے گی حکومت اور واپڈا متاثرین کے ویلفیئر کا خیال رکھتی ہے دیامر بھاشہ ڈیم کے جو آفیسرز واپڈا ہاؤس میں تعینات ہیں انہیں فوری چلاس شفٹ کیا جائیگاان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے پہلا دورہ چلاس کے موقع پر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان یونس ڈاگا کے ہمراہ متاثرین دیامر بھاشہ ڈیم کمیٹی سے ملاقات اور میڈیا کے نمائیندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ دیامر بھاشہ ڈیم 14بلین کا پراجیکٹ ہے مقامی آبادی کو ساتھ لیکر چلیں ینگے اور عوام کے تمام مسائل کو حل کیا جائے گا چلاس میں وکیشنل ٹریننگ سنٹر،ہسپتال کی تعمیر سمیت دیگر منصوبوں کی خود مانیئٹر کرونگا اور ہر ماہ باقاعدگی سے چلاس کا دورہ کرونگا۔
