معیشت

گلگت : اکنامک کوریڈور صرف ایک سڑک نہیں بلکہ سرحد کے دونوں جانب بسنے والے افراد کے لیئے تابناک مستقبل کی کنجی ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات

گلگت ( پ ر) صوبائی وزیر اطلاعات، منصوبہ بندی و ترقیات اقبال حسن نے کہا ہے پاکستان اور چائینہ کامشترکہ منصوبہ اکنامک کوریڈور صرف ایک فریق کے مفاد میں نہیں بلکہ اس کے معاشی فوائد سے دونوں ممالک اور حتی کہ اس خطے کے دیگر ممالک کو ترقی کے مواقع مل جائیں گے۔ سنکیانگ سے لیکر گوادر تک بننے والی اکنامک کوریڈور صرف ایک سڑک نہیں بلکہ سرحد کے دونوں جانب بسنے والے افراد کے لیئے تابناک مستقبل کی کنجی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اکنامک کوریڈور پاکستان کے تمام ہمسائیہ ممالک کے مفاد میں ہے اس بناء پر خطے کے دیگر ممالک بھی اس منصوبے کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔ آنے والا دور ایشیاء کا ہے جو مستقبل میں تمام تر معاشی سرگرمیوں کا مرکز بننے جا رہا ہے ، ایسے موقع پر گلگت بلتستان جو کہ سی پیک کا دروازہ ہے اس منصوبے کے ثمرات سے بھرپور طور پر فیض یاب ہوگا۔ خطے میں تعمیری اور مثبت سرگرمیوں کو عروج ملے گا اور وہ وقت دور نہیں جب ہمارا خطہ دنیا بھر میں معاشی ترقی اور امن کی ایک روشن مثال بنے گا۔۔ سیک پیک جیسے منصوبے کی بناء پر ملک بھر میں یکجہتی کا ماحول فروغ پا رہا ہے، تمام صوبے ایک ہی نکتے پر متفق ہیں اور سب کا مشترکہ خواب پاکستان کو ایک جدید اور ترقی یافتہ ملک بنانا ہے۔ سی پیک اور اس سے وابستہ تمام منصوبوں کی کامیابی کا دارومدار اس خطے میں امن و امان کی صورتحال پر ہے، اس منصوبے کے زریعے آنے والی خوشحالی سے پاکستان اس خطے میں معاشی لیڈر بن کر ابھرے گا جو کہ پاکستان کے دشمن ممالک کھٹک رہا ہے اور دشمن اس منصوبے کی ناکامی کے درپے ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ بات یقینی ہے کہ گلگت بلتستان کے لوگ اپنے تابناک مستقبل سے آگاہ ہیں اور کسی صورت ملک دشمن عناصر کے عزائم کامیاب نہیں ہونگے ۔ ملک کے دفاعی ادارے مثالی کام کر رہے ہیں اور دشمن کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کے لیئے بہتریں اقدامات کے سبب ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال بھی مثالی ہو چکی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سرکاری اداروں کو جدید طرز پر ڈھالنے اور عوام دوست اقداما ت کرنے کے لیئے حکومت پر عزم ہے۔ ہمارے دور حکومت میں ترقیاتی بجٹ کو صیح معنوں میں خرچ کرنے اور عوامی نوعیت کے منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے سنجیدگی سے کام کیا جا رہا ہے۔ منصوبہ بندی و ترقیات کا محکمہ اس سلسلے میں ایک نئے ویژن کے ساتھ کام کر رہا ہے تاکہ نئے منصوبوں کی جدید اور معیاری پلاننگ کو یقینی بنایا جا سکے۔ صوبائی وزیر پلاننگ و ترقیات اقبال حسن نے مزید کہا کہ ہماری حکومت کا نصب العین بگڑے ہوئے نظام کو درست سمت میں گامزن کرنا ہے۔ تمام محکموں کو وزیر اعلی گلگت بلتستان کی جانب سے واضح ہدایات جاری کی جاچکی ہیں کہ وہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیئے اقدامات کریں۔ اس مالی سال کے دوران ہر محکمہ اپنی زمہ داریوں کو پورا کرنے اور ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنے کے لیے بہترین اقدامات کرے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button