ثقافت

گلگت بلتستان کے مشہورفوک موسیقار استاد جوہر علی مومن آباد ہنزہ میں انتقال کرگئے

ہنزہ (اکرام نجمی) گلگت بلتستان کے مشہور فوک موسیقار استاد جوہر علی گزشتہ روز مومن آباد ہنزہ میں انتقال کرگئے جوہر علی کا تعلق ہنزہ مومن آباد کے ایک موسیقار گھرانے سے تھا آپ گلگت بلتستان پولیس میں خدمات سرانجام دینے کے بعد ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے تھے۔

استاد جوہر علی کی فائل فوٹو
استاد جوہر علی کی فائل فوٹو

آپ مومن آباد کے موسیقاروں میں سرنائی (شہنائی) کے واحد سینئر موسیقار تھے استاد جوہر علی شہنائی اور بانسری میں کمال مہارت رکھتے تھے ۔

استاد جوہر علی مرحوم کے ہم عصر فنکاروں کا کہنا ہے کہ جوہر علی ایک نہایت نفیس ،کم گواور مخلص انسان تھے جوہر علی مرحوم بچپن سے ہی اس فن سے وابستہ تھے اور آپ کے کئی آڈیو البمز مارکیٹ میں دستیاب ہیں مرحوم نے تمام عمر اس فن کی خدمت اور لوگوں کو خوشیاں فراہم کرنے میں اپنا بہترین کردار ادا کیا ۔

ہنزہ کے سماجی اور ادبی حلقوں نے جوہر علی کے موت کو گلگت بلتستان کی موسیقی کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے اس عظیم فنکار کو خراج تحسین پیش کی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button