گلگت بلتستان

اہلیان دیامر کی محبت، مہمان نوازی اور اپنائیت کبھی فراموش نہیں کر سکیں گے، اراکین بلتستان وف

diamer
چلاس(ایس ایچ غوری) اہلیان دیامر کی محبت،مہمان نوازی اور اپنائیت کو کبھی فراموش نہیں کر سکیں گے ۔امن،اخوت،اور خیر سگالی کا جو پیغام لیکر اہلیان بلتستان دیامر پہنچے وہ امن کا پیغام گھر گھر پہنچایا جائیگا۔گلگت بلتستان کے تمام لوگ کومذہبی اور مسلکی خول سے نکل کر عوام کی ترقی اور خوشحا لی کے لئے جدوجہد کرنا ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہار بلتستان سے خیرسگالی کا پیغام لیکر آنے والے نما یٗندہ وفد کے اراکین فدا حسین، احمد حسین ظفر، مولا نا محمد اسحا ق ثا قب، ڈاکٹر شجا عت ہا شم، انجینٗر شبیر حسین، علا مہ شبیر حسین رجا ٰئی، جا وید، غلا م شہزاد آغا، اعجاز، عا شق حسین نے صحا فیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں اپنے حقوق کے لئے متحد ہونا پڑے گا 67سالوں سے ہمیں متنازعہ بنا رکھا ہے جس کی وجہ سے نہ حقوق ملتے ہیں اس کی بنیادی وجہ ہماری آپس کی رنجشیں اور عداوتیں ہیں انہوں نے کہا کہ دیامر بھا شہ ڈیم کے تمام مسائل فوری حل کریں اور سرحدی تنازعات کا فوری حل نکالیں اس حوالے سے اہلیان بلتستان دیامر کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہر فورم میں ساتھ دینگے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت دیامر میں تعلیم کے فروغ کے لئے کردار ادا کریں اور ضلع بھر میں انفراسٹیکچر کی بحالی پر خصوصی توجہ دیں انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے حقوق کی جدوجہد کو تیز کرنے کے لئے ایک وحدت اور ایک قوم بنکر ظالموں کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا ہوگا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button