گلگت بلتستان

کریس گھانچھے میں امامیہ آرگنائیزیشن کے زیر اہتمام میڈیکل کیمپ جاری

health

گانچھے (سٹاف رپورٹر ) امامیہ آرگنائزیشن کے میڈیکل کیمپ سے مریض مستفید ہوگئے میڈیکل سپیشلسٹ پر مبنی خصوصی ٹیم نے ایک ہی روز 4سو سے زائد مریضوں کا معائینہ کیا۔تفصیلات کے مطابق امامیہ آرگنائزیشن کریس یونٹ کی جانب سے یونین کونسل کریس میں العصر ڈسپنسری کے تعاون سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا کیمپ میں ڈاکٹر محمد جعفر علی ماہر امراض قلب ڈاکٹر آصف رضا سرجیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر غلام حسن ترابی چائلڈ سپیشلسٹ نے حصہ لے کر مریضوں کا طبی معائنہ کیا اس سے تقریبا 4 سو سے زائد مریض مستفید ہوئے میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر عوامی حلقوں کی جانب سے تنظیم اور کارکنوں کی جذبہ خدمت انسانیت کی تعریف کی اور خیر سگالی کا پیغام قرار دیا مذکورہ ڈسپنسری کو ایک عرصے سے علاقے میں میڈیکل کمیپ کے انعقا د کا اعزاز حاصل ہیں اور7 سال کے عرصے میں47 میڈیکل کیمپ قائم کرکے تقریبا 22406 مریضوں نے استفادہ حاصل کیا ہے.

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button