گلگت بلتستان

پیمرا اسلام آباد نے گلگت بلتستان کے کیبل آپریٹرز پر فِیس بم گرادیا، یکایک فیس 24،000 تک پہنچا دی

غذر( بیورو رپورٹ) پیمرا اسلام آباد سے گلگت بلتستان کے کیبل آپریٹرز پر سالانہ فیس کی مد میں بم گرا دیا گلگت بلتستان کے کیبل آپریٹرز پہلے سے ہی مختلف بینکوں کے قرضوں میں ڈوبے ہوئے ہیں اوپر سے پیمرا والوں نے سالانہ فیس ایک دم 24000 روپے بڑھا دیا ہے جس کو ادا کرنا کسی بھی کیبل آپریٹر کی بس کی بات نہیں ہے اس حوالے سے گاہکوچ میں کیبل آپریٹر ز کی ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع بھر سے کیبل آپریٹرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر کیبل آپریٹرز نے اپنی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہر کیبل آپریٹرز کے صارفین کے پاس لاکھوں روپے ماہانہ فیس کی مد میں بقایاجات ہیں صارفین کی جانب سے فیس ریکوری نہیں ہوتی بلکہ دھمکیاں ملتی ہیں پیمرا کی جانب سے باقائدہ اس حوالے سے کوئی قانون نہیں بنایا گیا ۔اس حوالے سے جی بی کے تمام کیبل آپریٹرز کے تحفظات موجود ہیں اس کے باوجود پیمرا والے ہماری مجبویوں کو نہیں دیکھتے ہیں بلکہ سالانہ فیس ضرور بڑھاتے ہیں جس باعث کیبل آپریٹرز کو انتہائی نقصان کا سامنا ہے اس دفعہ بھی بہت سے کیبل آپریٹرز سے ایڈوانس چیک لے گئے ہیں کہ فیس ریکوری کے حوالے سے قانون تیار ہے تمام اضلاع کے ڈی سیز کو فکس کیا جائے گا اگر اس قانون پر عمل درآمد نہیں کروایا گیا تو کوئی کیبل آپریٹر پیمرا کو فیس ادا نہین کریں گا اس کے علاوہ سبسکرابل نام کی فیس لیتے ہیں جو ٹیکس کی مد میں لیتے ہیں ہر گھر کے صاف سے فیس لیا جاتا ہے حالانکہ گلگت بلتستان ہر قسم کی ٹیکس سے مصتصنا ہے اس کے باوجود پیمرا والے کیبل آپریٹر ز سے ٹیکس کی مد میں پیسے وصول کرتے ہیں غذر کے تمام کیبل آپریٹرز نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے اپیل کی ہے کہ وہ اس حوالے سے پیمرا اور کیبل آپریٹرز کے درمیان تحفظات کو دور کرانے میں کیبل آپریٹرز کی مدد کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button