گلگت بلتستان
گلگت بلتستان کے منتخب رہنما اپنی نااہلی اور بدعنوانی سے عوام کی تذلیل کر رہےہیں: جانان ولی
ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ) ہنزہ نگر کے مشہور و معروف سیاسی و سماجی کارکن جانان ولی خان سابق چیرمین یونین کونسل ہنزہ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے بعض مفاد پرست متصب اور نااہل سیاسی نمائندے جنکو عوام نے ان کی خدمت کا موقع دیا ہیں۔ خود ہی اپنی اور عوام گلگت بلتستان کی توہین اور تذلیل کے باعث ہیں۔ اپنی نااہلی ، کرپشن اور تعصبات پر پردہ ڈالنے کے لئے ایک انتہائی دینددار بااصول اور قابل سرکاری افسر سیکرٹری سروسز ڈاکٹر سعد خان کو بدنام کرنے اور سابق چیف سیکرٹری گلگت بلتستان یونس داگا کے بعد کرپشن کی رہ میں کھڑی اس دوسری رکاوٹ کو راستے سے ہٹا کر اپنی کرپشن کو پھر پروان چڑھانے کیلئے سرگرم عمل ہیں۔گزشتہ پانچ سالوں میں بعض کرپٹ عوامی نمائندے اور بالخصوص وزراء نے غریب عوام کا برُی طرح سے استحصال کر رکھا ہے۔ سرکاری خزانے اور اختیارات کو اپنی ذات ، خاندانوں اور رشتہ داروں کی عیاشیوں کے لئے استعمال کئے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ عوام کے منتخب نمائندوں نے عوام کو صر مہنگائی، غربت، بے روز گاری، کرپشن کاا نتہا، تعصبات اور ٹیکسوں کے نفاذ کا تحفہ دیا ہے۔ کل تک بعوض ارکین اسمبلی صوبائی سیٹ اپ اور پیکج کو ناکام بنانے کی زمہ داری بعض وزراء پر لگا رہیں تھے۔ پھر آج وہ یہ ذمہ داری کسی سرکاری ملازم پر کیوں عائد کرتے ہیں۔ لہذا اگر سسٹم کو کمزور کرنے اور اسمبلی کی توہین کے ذمہ دار ہیں تو خود کرپٹ وزراء ہیں نہ کہ ایک شریف ، ایماندار سرکاری آفسر ہے۔ جو کہ کرپٹ عناصر کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں۔ اسلئے سابق چیف سیکرٹری گلگت بلتستان یونس ڈاگا کے بعد دوسرا اہم تارگٹ سعد خان ہے۔انھوں نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ سیکرٹری سروسز کے خلاف اس منظم سازش اور مہم کو ناکام بناکر ایسے ایماندار اور میرٹ کی بالادستی قائم رکھنے والے آفسروں کی بھر پور حوصلہ افزائی اور مدد کرے تاکہ کرپٹ عناصر کے اس مخصوص لابی کو اپنے احداف میں کا میابی نہ ملے۔