گلگت بلتستان
ہنزہ نگر میں نجی بینکوں کے اے ٹی ایم بھی ہفتہ اتوار کو ناغہ کرتے ہیں، صارفین پریشان


جبکہ دوسری جانب بنکوں کے ملازمین آئے دن کاروباری حلقوں کے علاوہ راستوں پر ملے رہ گیروں کو بنک میں اکاونٹ کھولنے کی درخواستیں کر رہے ہیں۔ بنک میں کھاتہ کھولنے کا مطالب ہے کہ اپنے کاروباری ہویا عام فرد سب کو سہولت مل سکے۔ جبکہ اس کے برعکس کے ہنزہ کے نجی بنکس، جو اپنی مرضی کے مطابق چھٹی کے دن ملازمین کے ساتھ ATMکو بھی بن کرے۔
عوامی حلقوں کی جانب سے اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے منتظمین ، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے پرُ زور اپیل کی ہے کہ بنکوں کی آئین کے تحت عوام کے سہولت کے خاطر چھٹی کے دن دیگر اضلاع کی طرح ہنزہ نگر میں بھی بنکوں کو بھی پابند کیا جایا تاکہ عوام کو مشکلات نہ ہو۔ یاتو عوام کو علم میں ہونا چاہیے کہ ہفتہ اور اتوار کے دن بھی بنک ملازمین کی طرح ATMکی چھٹی ہوتی ہے تاکہ عوام کو دھوکا نہ ہو۔