گلگت بلتستان

گلگت بلتستان کے عوام مذہبی تنظیم کو ہر گز ووٹ نہیں دینگے: مہدی شاہ

CM
گلگت (عبدالرحمن بخاری سے) چیف منسٹر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ھے کہ قدرت نے جی بی کو بے پناہ وسایل سے نواز رکھا ہے اور ملک کا معاشی مستقبل اسی خطے سے وابستہ ہے بہت جلد گلگت بلتستان دیگر صوبوں کی مدد کرے گا پی پی پی نے صوبائی سیٹ اب دیا جس کو مضبوط بنانے کے لیے کوشیش کی جارھی ہیں اتوار کے روز وزیر اعلی ہاؤس میں پامیر ٹائیمزسے بات چیت کرتے ھوےانہوں نے کہا کہ نے نظام کو چلانے کا مجھے اور دیگر وزرا کو کوئی تجربہ نہیں تھا اس کے باوجود چار سالوں میں تسلی بخش کار کردگی رہی بعض وزرا اور سپیکر وزیر بیگ میرے خلاف بیانات دیتے ہیں جن کی میں پرواہ نہیں کرتا مہدی شاہ نے کہا کہ کریپشن کا صرف اخبارات میں شور شرابہ کیا جاتا ھے ثبوت کسی کے پاس نہیں ہوتاہے کسی افیسر کو اخباری بیان پر آنکھیں بند کرکے سزا نہیں دی جاسکتی ھے۔ سابق چیف سکریٹری محمد یونس ڈا گھا نے بد نیتی کے بنیاد پر کریپشن کیسیز بناے اور تحقیقات کے نام پر لوگوں پریشان کیا چیف منسٹر نے کہا کہ اسمبلی پانچ سال پورے کریگی قبل از وقت انتخابات سلف گورنینس آڈر میں ترمیم کے بغیر ممکن نہیں بارہ دسمبر کو مدت مکمل ہونے کے ٩٠ روز میں الیکشن کا انقاد کیا جاسکتا ھے دو یا تین حلقوں میں موسمی دشواری کے پیش نذر بعد میں الیکشن ھو سکتے ہیں.
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میں نے شگر اور کھر منگ کو اضلاع بنانے کا اعلان کیا تو سپیکر قانون ساز اسمبلی وزیر بیگ نے اس کی شدید مخالفت کی جس با عث آج بلتستان کے عوام وزیر بیگ سے سخت نفرت کرتے ہیں. موصوف دنیا کے پہلے سپیکر ہیں جو حکومت کے خلاف بیانات دیتے ہیں مذکورہ دونوں اضلاع کے قیام میں بیوروکریسی رکاوٹ ہے.
ضلع ہنزہ نگر کا ہیڈ کواٹر میری مرضی پر چھوڑاجائے تو ناصر آباد میں بناتا وہاں کے نمایندوں میں اتفاق نہیں ہیں وزیر اعلی نے کہا کہ مذہبی تنظیم کو عوام ہرگز ووٹ نہیں دینگے کیوں کہ عوام بخوبی جانتے ہیں کہ اس جماعت کی وفاق میں کوئی سنے والا نہیں ہے۔  انہوں نے کہا کہ سکردو میں مذہبی جلسہ کیا گیا ہے جس کو سیاسی جلسہ نہیں کہا جاسکتا ہے۔ مذھب یا فرقے کے نام پر سیاست ملک اور علاقے کے لیے خطرناک ہے. 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button