نوجوانگلگت بلتستان

نیشنل یوتھ اسمبلی کی نئی کابینہ کا انتخاب

سکردو (شگری جونئیر)حکومت پاکستان سے تسلیم شدہ ماڈل یو تھ پارلیمنٹ ’’ نیشنل یوتھ اسمبلی ‘‘ نے نئے سال کے لیے امرخان کویوتھ گو رنر جب کہ ساجد صد یق کوصوبائی قائدایو ان مقر ر کردیا ۔

نیشنل یو تھ اسمبلی کے صد ر حنا ن علی عبا سی کی صدارت میں پشاور میں منعقدہ صو با ئی ایگز یکٹیو کونسل کے اجلاس میں متفقہ طور پر نئی کابینہ کے اراکین کا انتخاب کیا گیا۔ نئی صوبا ئی کابینہ میں نو شا د کا کاخیل ڈپٹی قا ئد ایوان،وجا ہت اﷲ خا ن صو بائی یو تھ وزیر بر ائے سیا سی امور، فر ح خان صو با ئی یو تھ سپیکر، زبیر امان سینئر یو تھ وزیرہو ں گے جب کہ شاہدخان، ند رت گل، داؤد خا ن، دانیا ل احسن، رضا خان اور دیگرپند رہ ارکین کو بھی صو با ئی کابینہ میں شامل کیا جا ئیگا۔

نیشنل یو تھ اسمبلی پاکستا نی نو جو انو ں کا وہ واحد ادارہ ہے جس کے باضا بطہ اجلاس صو با ئی اسمبلی خیبرپختون خواہ اور دس مختلف اضلا ع کے ضلع کونسل ہالزمیں سرکا ری سر پرستی میں انعقاد ہوں گے۔

نئی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد نیشنل یو تھ اسمبلی کے یو تھ گورنر امرخان اور صو با ئی قا ئد ایوان ساجد صد یق نے کہاکہ نیشنل یو تھ اسمبلی حکومت پاکستا ن کے متعلقہ ادارے سے با ضا بطہلا ئسنس حا صل کر نے والانوجوانوں کاپہلا ادارہ ہے جس کو پاکستان کی تاریخ میں پہلی با ر ہا ئر ایجو کیشن کمیشن آف پاکستا ن نے تمام الحا ق شد ہ یونیورسٹیز میں بطور پارلیمانی سٹوڈنٹ سو سا ئٹی قا ئم کیا ۔

حکومت پا کستا ن کے زیر انتظام چلنے والی چا لیس سے زائد ضلعی حکومتوں نے نیشنل یوتھ اسمبلی کی سرکا ری سر پر ستی کے نو ٹیفکشنز جا ری کیے جن میں حکومتی سطح پر سیشنزکے لیے سرکا ری ہالز اور سیکو رٹی کی فراہمی کا فیصلہ کیاگیا۔ مر کز، صو بے، ڈویثرن، ضلع، یو نیورسٹی اور تحصیل کی سطح پر مو جو د ایک مضبو ط یو تھ نیٹ ورک کے ذریعے ابھی تک تیس ہزار سے زائد نو جو ان نیشنل یو تھ اسمبلی کا حصہ بن چکے ہیں۔

نیشنل یو تھ اسمبلی کےصدر نیشنل یوتھ اسمبلی حنا ن علی عباسی کو کا من ویلتھ انٹر نیشنل سیکریٹریٹ کی طرف سے دولت مشترکہ کے 54 ممالک کی نوجوان نسل کے نما ئند ہ اعز از ’’ کا من ویلتھ یو تھ ایو ارڈ ‘‘عطاکیا ہے۔ عالمی شہرت یا فتہ عامر اطلس خا ن، ہارون طا رق، ابراھیم شا ہد، حا رث منظو ر، ملالہ یو سفزئی، روما سید ین اور دیگر کا نیشنل یو تھ اسمبلی ممبرشپ نیٹ ورک کا حصہ بننا اِس با ت کا ثبوت ہے کہ یوتھ اسمبلی ہر طر ح کے ذہنو ں پر دستک دے رہی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button