گلگت بلتستان
گھانچھے، پیرامیڈیکل سٹاف نے ہڑتال کے شیڈول کا اعلان کردیا
گانچھے (محمد علی عالم بیوروچیف) پیرامیڈیل سٹاف گانچھے نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے ہڑتال کی شیڈول جاری کر دیا ۔ جس کے مطابق تین مرحلے میں اپنی مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھیں گے پہلے مرحلے میں آج سے روزانہ دو گھنٹے کی اضافے کے ساتھ ٹوکن ہڑتال ہوگی اور یہ سلسلہ 22مئی تک جاری رہے گا اس کے بعد دوسری مرحلے میں 23مئی سے صرف ایمرجنسی کے علاوہ تمام شعبہ جات میں 27مئی تک مکمل ہڑتال ہوگی۔ اور اس کے بعد بھی اگر حکومت نے مطالبات منظور نہ کیا تو ایمرجنسی سمیت مکمل کام چھوڑ ہڑتا ل کیا جائے گا۔
اس موقع پر پیرامیڈیکل سٹاف گانچھے کے صدر اخوند اسحاق و دیگر نے میڈیا کو بتایا کہ ہم ہرگز نہیں چاہتے کہ ہماری وجہ سے مریضوں کو مسائل ہو مگر صوبائی حکومت ہمیں مجبورکر رہا ہے ہم دوسالوں سے اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے حکومت سے اپیل کر رہے ہیں مگر دوسال کا عرصہ گزرجانے کی باوجود ہماری مطالبات منظور نہ ہوسکا آج ہم مجبوراً احتجاج کر رہا ہوں ۔
<
p style=”direction: rtl; text-align: justify;”>