صحت

نیشنل پروگرام ہیلتھ ایمپلائز ایسوسی ایشن ضلع غذر کے کابینہ کا چناو عمل میں لایا گیا

گلگت( رپورٹر ) نیشنل پروگرام ہیلتھ ایمپلائز ایسوسی ایشن ضلع غذر کے کابینہ کا چناو عمل میں لایا گیا۔ محبوب افضل صدر، بے نظیر نائب صدر، نرگس زار جنرل سکریڑی ، بی بی جہان سکریڑی مالیات ، گل نساء ڈپٹی جنرل سکریڑی ،۔ صوبائی صدر جیاء الرحمن نے کابینہ سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔نیشنل پروگرام ہیلتھ ایمپلائز ایسوسی ایشن ضلع غذر کا ایک اہم اجلاس صوبائی صدر کی صدارت میں گاہکوچ غذر کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں ضلع غذر کے تمام ہیلتھ ورکرز، سپر وائزرز اور دیگر ملازمین نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضیاء الرحمن نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکر چلتی پھرتی ایمبولینس ڈسپنسری یا فرسٹ ایڈ یونٹ کی مانند ہوتی ہے۔جو پورے گلگت بلتستان میں اپنے خدمات سر انجام دے رہے ہیں، لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کام عبادت سے کم نہیں ہے لہذا اپنے زمہ دارویوں میں کبھی بھی کوتاہی نہیں کرنا۔ آپ دور دارز علاقوں کے عوام کے مسیح ہے کیونکہ سب سے پہلے فرسٹ ایڈ کے لئے آپ کو بلایا جاتا ہے یا آپ جاتے ہیں۔ نیشنل پروگرام ہیلتھ ایمپلائز ایسوسی ایشن آپ کے جائز مطالبات جیسے الائیڈ ہیلتھ الاونس، سروس سٹریکچر ، ڈیتھ گریجویٹی اور پنشن سے متعلق تمام معاملات کو حل کرنے کے لئے کوشش جاری رکھیں گے، نیز اس سلسلے میں سیکریڑی صحت اور پرونشنل کو آڈنیٹر ڈاکٹر سلیم الدین کا خصوصی دلچسپی اور حل کے لئے کو شش قابل تعریف ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button