تعلیم
غذر، تعمیرات عامہ کے ملازمین چار مہینوں سے تنخواہوں سے محروم
غذر(شاہد علی) محکمہ تعمیرات عامہ غذر کے آر ٹی ای ملازمین گذشتہ چار مہینوں کی تنخواہوں کی عدم عدائیگی کے باعث سخت ذہنی آذیت میں مبتلاء ہیں۔تنخواہیں نہ ملنے سے گریلو آمور بُری طرح متاثر ہیں۔دوکانداروں نے اُدھار دینا بھی بند کر دیا ہے۔گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں جبکہ سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کا مستقبل بھی تاریک ہونے کا خدشہ پیدا ہوا ہے۔فیسوں کی بروقت ادائیگی نہ ہونے سے بچوں کو سکولوں سے نکالنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں ۔حکومت کے خزانے میں اربوں روپے موجود ہونے کے باؤجود ملازمین کی تنخواہیں نہ ملنا سمجھ سے بالا تر ہے۔متعلقہ محکمے کے ملازمین کا کہنا ہے کہ حکومت اس کمر توڈ مہنگائی کو مد نظر رکھتے ہوئے اُن کی تنخواہیں بروقت جاری کرے تا کہ معاشی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے مگر حکومت ہمیشہ سے چھوٹے ملازمین کے ساتھ ناروا سلوک کا مظاہرہ کرتی آئی ہے جو کہ سراسر ناانصافی ہے۔اُنہوں نے صوبائی حکومت سے تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔