تعلیم

ایڈوکیٹ وصل خان کے اخباری بیان پر پروفیسر ڈاکٹر سلیم خان کا ردعمل

KIUگلگت(پ ر) قراقرم یونیورسٹی کے زیر نگرانی ایچ ایس ایس سی بورڈ کے امتحانات میں پیپر آوٹ ہونے کی وجہ سے یونیورسٹی انتظامیہ نے ایک انکوائری کمیٹی قایم کی جس کے کنوینر پروفیسر ڈاکٹر سلیم خان تھے۔ کمیٹی کی حتمی رپورٹ کے بعد کچھ ملوث افراد کو سزا ملی۔تاکہ امتحانی نظام میں خرابی کو بچایا جاسکے۔ اس پر ان ملوث افراد نے وکیل صاحب سے رابطہ کیا ہوگا۔

پروفیسر ڈاکٹر سلیم خان نے کہا کہ وکیل موصوف کو سوچنا چاہیے تھا وہ جن پروفیسر کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کررہا ہے ان کی گلگت بلتستان کے لیے انتہائی اہم تعلیمی خدمات ہیں۔انہی سینئر پروفیسر ز کی وجہ سے قراقرم یونیورسٹی آج اعلی تعلیمی اقدار کو پہنچ چکی ہے اور ڈاکٹر سلیم خان اس یونیورسٹی کے بانی ہیں۔انگلینڈ سے ایم ایس سی اور پی ایچ ڈی کوالیفائیڈ ہیں اور صدارتی ایوارڈ یافتہ ہیں۔پروفیسر سلیم خان کی تقرری یونیورسٹی سنڈیکیٹ اور سینٹ نے بہترین کارکردگی کی بنیاد پر منظور شدہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ سازشی عناصر یونیورسٹی کا پرامن تعلیمی ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں۔ اوروہ سینئر پروفیسرز، عہدہ دار وں کے خلاف اخباری بیانات دیتے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button