گلگت بلتستان

سنٹرل ہنزہ گریٹر واٹر سکیم سست روی کا شکار، ٹھیکیدار زبانی جمع خرچ میں مصروف

Water-H2O
ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ) سنٹر ہنزہ کے عوام کے لئے دی جانے والی گریٹر واٹر سیکم پر کام سست روی کا شکار ہوچکا ہے۔ٹھیکدار نہ صرف عوام کو بے وقوف بنا رہا ہے بلکہ گلگت بلتستان کے انتظامیہ کو بھی دھوکے میں رکھتا ہے۔
گزشتہ سال سے ہونے والے اس پر و جیکٹ پر کا م شروع کیا تھا محکمہ تعمیرات عامہ ، عوامی نمائندوں کے دلچسپی پر ٹھیکدار کو ایڈوانس پے منٹ بھی کیا گیا ہے مگر ٹھیکدار صاحب ایگزیکٹو انجینر ہنزہ نگر ہی کو نہیں بلکہ چیف سیکر یٹری گلگت بلتستان کو بھی غلط بیانی سے گمراہ کر رہا ہے۔
عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس منصوبہ پر کام ایمرجنسی کے بنیاد پر کام کرنے کے لئے ٹھیکدار کو دیا گیا مگر مختلف بہانوں سے مذکورہ ٹھیکیدار محکموں کو بلیک میل کر رہا ہے۔
چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کے گزشتہ دورے ہنزہ کے موقع پر 15جون کا ڈیڈ لائن دیا گیا ہے مگر ٹھیکدار نے منصوبے پر کام بھی شروع نہیں کیا گیا ہے ۔ عوامی حلقوں کی جانب سے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے اپیل کی گئی  ہے کہ اس میگا اور عوامی مفاد منصوبے کو مکمل  کرنے میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ غیر اعلانہ ہیڈ کوارٹر سمیت ہنزہ کے مختلف دیہات کے عوام پینے کی صاف پانی کے منتاظر میں ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button