گلگت بلتستان

گلگت سکردو روڑ کی عدم تعمیر سے بلتستان کے شہریوں کی زندگی مشکلات کا شکار ہوگئی ہے، آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد

سکردو(رضاقصیر)سول سوسائٹی اور بلتستان یوتھ الائنس کے زیر انظام پریس کلب سکردو میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی تقریب میں سول سوسائٹی کے راکین ،بلتستان یوتھ الائنس کے ارکین کے علاوہ رکن قانون ساز اسمبلی عمران ندیم ، کاچو امتیاز حیدر خان اورتمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی شرکائے کانفرنس نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت سکردو روڈ کی عدم تعمیر سے بلتستان میں موجود عام شہری کی زندگی مشکل میں پڑگئی ہے۔حکومت کو روڈ کی تعمیرجلد کروانے کےلئے توانا آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے جو سول سوسائیٹی نے اٹھا یا ہے کانفرنس کو پتا یا کہ گلگت سکردوروڈ کے علاوہ کار گل لداخ روڈ کو سیاحتی اور کاروباری ضرورت کےلئے کھولنا وقت کیا ہم ضرورت ہےاجلاس کو پتا یا کہ تحریک کا آغٓاز ہو چکا ہے انشائ اللہ مرحلہ واور اس پر کام جاری رہے گا ۔کانفرنس کے آخر میں سول سوسائٹی کے رکن حاجی احسان نے قرارداد پیش کیا جسے کانفرنس میں موجود تمام شرکائ نے مشترکہ طورپر منظور کیا

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button