گلگت بلتستان

ہسپر روڑ، وادی نگر، کا کوئی پرسانِ حال نہیں

15
ہنزہ نگر (بیورو رپورٹ ) محکمہ تعمیرات عامہ ہنزہ نگر کے لا پرواحی گزشتہ کئی سالوں سے ہسپر نگر روڈ خستہ حالی کاشکار ہوچکا ہے۔ لنک روڈ کی کشدگی کئی سالوں سے تاخیر ہونے کاشکار کی وجہ سے کئی اموات واقع ہو چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سجاد شیر علیاٹ پاکستان مسلم لیگ ن سب ڈویثرن نگر کے رہنما نے میڈ یا کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہسپر روڈ پچھلے کئی سالوؓ سے التوا کا شکار سردیوں کی آمد ہوتے ہی لنک روڈ بند ہوجاتی ہے اور ہسپر نگر کے ہزاروں آبادی محصور ہو کر رہ جاتے ہیں۔ انھون نے مزید کہا کہ جوں ہی ستمبر کا مہنہ آتا ہے تو ٹھیکداروں اور سردی کا بہانہ بناکر سیکرین سے ہی غائب ہوجاتے ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ نگر کے مختلف وفود نے سابقہ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان یونس ڈاگا سے ملاقات میں بھی مطالبہ کیا تھا کہ دور افتادہ گاوں ہسپر جوکہ دنیاسے ہر وقت کاٹا ہوتا ہے مسلے کے حل میں اپنا کردار ادا کرے مگر عوام انتظارکرتے ہی رہ گئے۔چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سلطان سکندر راجہ سے ہسپر کے عوام بلکہ پاکستان مسلم لیگ ن نگر کے رہنماوں کا مطالبہ ہیں کہ اس منصوبے کو تکمیل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button