نوجوانگلگت بلتستان
گلگت بلتستان عوامی ایکشن یوتھ کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے


ان خیالات کااظہار وجاہت علی ترجمان و کوآرڈینیٹر عوامی ایکشن کمیٹی نے اپنے ایک جاری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ جس طرح عوامی ایکشن کمیٹی جدو جہد کررہی ہے اور جو کامیابیاں ملی ہے وہ عوامی طاقت کے مرہون منت ہے عوام کے اندر یوتھ ہی وہ طاقت ہے اگر ان کو مسائل کا ادراک ہوجائے تو ہمارے تمام مسائل حل ہوسکتے ہیں اس وقت گلگت بلتستان کی 60فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ یوتھ علاقے کی مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کری مختلف اضلاع اور علاقے کے نوجوانوں کی طرف سے عوامی ایکشن کمیٹی میں شمولیت کیلئے باقاعدہ سے رابطے کررہے تھے اور نوجوان طبقہ جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں نوجوان کے اسرار پر ایگزیکٹو باڈی نے فیصلہ کیا ہے کہ عوامی ایکشن یوتھ کمیٹی کے نام سے زیلی تنظیم بنائی جائے تاکہ ایکشن کمیٹی کے باقی ماندہ چارٹر آف ڈیمانڈ اور دیگر مسائل کے حل کیلئے عوامی طاقت کو مزید منظم کیا جاسکے