گلگت بلتستان

دیامر بھاشہ ڈیم قومی منصوبہ، متاثرین کے مسائل حل کیئے جائینگے: چیرمین واپڈا

گلگت(پ ر) چیئرمین واپڈا ظفر محمود نے کہا ہے کی متاثرین بھاشا ڈیم کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیئے جائیں گے اور انکے تمام تحفظات کو دور کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے اپنے دورہ گلگت میں چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ایم جے سلطان سکندر راجہ کی زیر صدارت ایک اجلاس میں گفت شیند کے بعد دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین سے ملاقات کے دوران کی۔چیئر مین واپڈا نے دیامر کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں ان کو یقین دہانی کرائی کہ انکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جایءں گے اور جلد ہی انکی مشکلات کا خاتمہ کیا جائے گا اور ڈیم کی تعمیر کے دوران یہاں کے لوگوں کو کسی بھی قسم کی تکلیف کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ ڈیم قومی نوعیت کا منصوبہ ہے اور اس کی جلد تکمیل سے نہ صرف مقامی افراد کو بلکہ ملک کے دیگر علاقوں میں بسنے والے افراد کو فائدہ حاصل ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے کی جلد از جلد رتکمیل کے لیئے اقدامات کیئے جا رہے ہیں جس کے بعد بجلی کی لودشیڈنگ کا خاتمہ ممکن ہوگا اور ملک میں صنعتوں کو فروغ حاصل ہوگا۔ گلگت بلتستان میں پانی سے بجلی پیدا کرنے کے لیئے بہت سارے موا قع ہیں اور حکومت کی کوشش بھی یہ ہے کہ ان وسائل سے بھر پور استفادہ حاصل کیا جا سکے ۔ دیامر سے آنے والے وفد نے اراضی کے معاوضوں کے حوالے سے بات کی اور اس موقع پر چیئر مین واپڈا نے کہا کہ معاوضوں کی فوری ادائیگی کے لیئے فوری اقدامات کیئے جا رہے ہیں تاکہ ڈیم کا تعمیراتی کام التوا کا شکار نہ ہو اور ملکی مفاد کے اس بڑے منصوبے کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے اس موقع پرصوبے کی انتظامیہ کی جانب سے کیئے جانے والے اقدامات اور ڈیم کی تعمیر کے سلسلے میں نئی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button