گلگت بلتستان

ایکشن کمیٹی اشکومن کا اجلاس، ناپسندیدہ پولیس اہلکار کی ضلع بدری کا مطالبہ

غذر(شاہدعلی) ایکشن کمیٹی اشکومن کا ایک اہم ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایکشن کمیٹی کے ممبران ،نمبردارن اور امن کیمٹی کے ممبران کی کیثر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر شرکاء اجلاس نے کہا کہ پولیس جو کہ عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے عمل میں لایا گیا ہے لیکن ایمت پولیس چوکی کے اہلکار اصغر خان جو کہ بے تاج بادشاہ بن چکا ہے اور پوری طراح بے لگام ہے۔موجودہ اہلکار اپنی مرضی سے غریب اور ناچار لوگوں کو بلاوجہ چوکی بلا کر اپنی انتقامی کاراوئی کا نشانہ بناتا ہے۔پولیس کی اس طراح کے رویے سے علاقے میں امن وامان سبوتاژ ہونے کا خدشہ ہے
۔ایک ہفتہ قبل اس اہلکار کے بارے میں تھانہ چٹورکھنڈ کے ایس ایچ او کو عوام اشکومن کی جانب سے ایک تحریری درخواست کاروائی کے لیے دی ئی مگر اس پر بھی کوئی کاروائی نہیں ہوئی ۔مذکورہ اہلکار کو فوری طور پر ضلع بدر کیا جاےٗ۔اجلاس میں مذید کہا گیا کہ تحصیل اشکومن میں اس وقت منشیات جیسی لعنت کا کاروبار عروج پر ہے جس سے ۂی نسل تباہ ہو رہی ہے مگر متعلقہ حکام کو کوئی احساس نہیں۔روزانہ اس علاقے میں لاکھوں روپوں کا منشیات کھلے عام بکتا ہے۔
اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ تحصیل اشکومن کے بعض پولیس اہلکار ایکشن کمیٹی کے ممبران کو گذشتہ دھرنوں میں احتجاج کے دوران تقررکرنے کی وجہ ان پر جھوٹے مقدمات کے ذرلیعے انتقامی کاروائی کرنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں جو کہ قابل مذمت ہے ۔یہ سلسلہ جاری رہا تو عوام راست اقدام کافیصلہ کرینگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button