معیشت

انشورنس پالیسیاں عوام میں متعارف کروانا وقت کی ضرورت ہے، لال بانو

ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ) دی علی آباد تھر فٹ اینڈ کریڈیٹ سوسائٹی کے زیراہتمام ا نشورنس کے چیک لواحقین میں تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسماعیلی ریجنل کونسل کی اعزازی سیکرٹری لال بانو نے کہاکہ ہمیں اپنی اولاد کے بہتر مستقبل کے لئے انشورنس پالسیوں کو عوام میں متعارف کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔آئے روز مہنگا ئی میں اضافے کے باعث عوام کو اپنے بچوں کو بہتر تعلم اور صحت کی سہولیات میسر کرانے کے لئے انشورنس کرانا نہایت ضروری ہوتا جارہا ہے۔چونکہ ترقی یافتہ ممالک کے عوام انشورنس کی پالیسوں کے باعث اپنے اولا کو بہتر مستقبل دے رہے ہیں۔ جس کے باعث ان ممالک میں ترقی کی رفتار تیز تر ہوتی جا رہی ہے۔اسماعیلی ریجنل کو نسل کے اعزازی سیکرٹری نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنی اولاد کے مستقبل کے لئے کسی بھی اچھی شہرت کے انشورنس کمپنی سے پالیسی لیکر اپنے مستقبل کو روشن کرے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ۔ خان محمد صدر تھرفٹ اینڈ کریڈیٹ سوسائٹی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوسائٹی ہذا نے اس سے قبل مختلف قرضہ جات لینے والے صارفین کو انشورنس کے مد میں لاکھوں روپے لواحقین میں ادا کرچکے ہیں اور انشااللہ آئند بھی قرضہ داروں کے علاوہ شیر ہولڈرز کو بھی انشورنس سہولت فراہم کردی جایئگی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button