گلگت بلتستان
گلگت، انسداد دہشتگردی کی عدالت نے میر شکیل الرحمن، شائستہ لودھی اور دیگر کے وارنٹ جاری کردئیے
گلگت (عبدالرحمن بخاری سے ) عدالت انسداد دہشتگردی کے جج راجہ شہباز خان نے جیو نیوز کے مالک میر شکیل الرحمن ،شائیستہ لودھی ،اسد ملک اور وینا ملک کے وارنٹ گرفتاری جاری کردے ہفتے کے روز معزز عدالت نے مقدمہ علت 23/2014 بجرم زیر دفعہ 298-A/34 اور 6/7 ملزمان کو اپنی جائز گرفتاری سے گریز کر کے روپوش ھونے پر وارنٹ گشتی زیر دفعہ 204 ضابطہ فوجداری پر خلاف ملزمان جاری کیا اور ضلعی ناظم پولیس کو ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ھے جیو نیوز پر توہین آمیز پروگرام نشر کرنے پر بسین تھانہ میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی